حفیظ شیخ اور ندیم بابر وفاقی کابینہ کا حصہ رہیں گے یا ہٹا دئیے جائینگے؟بڑا دعویٰ سامنے آگیا

4  اگست‬‮  2020

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے وفاقی کابینہ میں مزید تبدیلیوں کا عندیہ دیدیا،مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابر کابینہ کا حصہ رہیں گے، قوم کو وزیراعظم عمران خان سے بہت توقعات ہیں۔کپتان کی مرضی ہے وہ کس ٹیم کے ساتھ کھیلنا چاہتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے وفاقی کابینہ میں مزید تبدیلیوں کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ممکن ہے کہ وفاقی کابینہ میں مزید تبدیلیاں ہوں۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں تبدیلیاں ہوتی جارہی ہیں اورممکن ہے کہ مزید تبدیلیاں ہوں تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ حفیظ شیخ اور ندیم بابر وفاقی کابینہ کا حصہ رہیں گے۔ انہوںنے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی مرضی ہے وہ کس ٹیم کے ساتھ کھیلنا چاہتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان بہت سوچ بچار کے بعد فیصلہ کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی اچھے لوگوں پر نظر ہوتی ہے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ کسی بھی انسان کا عہدہ ملنے کے بعد پتا چلتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حفیظ شیخ موجودہ حالات میں بہتر کام کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کابینہ میں تبدیلی سے متعلق مجھ سے مشاورت نہیں کرتے ہیں۔ قوم کو وزیراعظم عمران خان سے بہت توقعات ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…