بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئینگے، اپوزیشن بلز کی منظوری میں ساتھ نہ دیتی تو کہاں سے منظور کروا لیتے؟عمران خان کاپارٹی منشور سے کسی صورت پیچھے نہ ہٹنے کا اعلان

datetime 30  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، اپوزیشن بلز کی منظوری میں ساتھ نہ دیتی تو مشترکہ اجلاس سے منظور کروا لیتے، اپوزیشن کو کسی صورت این آر او نہیں دینگے، پی ٹی آئی اپنے منشور سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی۔

جمعرات کو وزیر اعظم کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی اور اتحادیوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ارکان کو اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم نے حکومتی ارکان کو پارلیمنٹ میں ہونے والی قانون سازی کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ایف اے ٹی ایف سے متعلق قانون سازی پاکستان کیلئے ضروری ہے،ماضی کی خرابیوں کو درست کررہے ہیں،سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی سے بھی بلز کی منظوری لے لیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن اپنی سیاست بچانے کے لیے پارلیمنٹ کا فورم استعمال کررہی ہے، اپوزیشن شروع سے ہر قانون سازی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی۔ عمران خان نے کہاکہ قومی مفاد میں ہونے والی قانون سازی میں اپوزیشن کو حمایت کرنی چاہئے،اپوزیشن نے ملکی مفاد کو ذاتی مفاد پر نہ ترجیح دی تو بے نقاب ہونگے، ملکی مفاد میں ہونے والی قانون سازی کے بدلے این آر او نہیں دے سکتے، آپ عوام کے نمائندے ہیں، پارلیمنٹ میں ہونے والی قانون سازی میں فعال کردار ادا کریں۔وزیراعظم نے کہاکہ اپوزیشن کی کسی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے،اپوزیشن بلز کی منظوری میں ساتھ نہ بھی دیتی تو مشترکہ اجلاس میں منظور کروا لیتے،اپوزیشن این آر او مانگتی ہے جو کسی صورت نہیں دینگے،پی ٹی آئی اپنے منشور سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی۔ انہوں نے کہاکہ ہم اپنے منشور سے پیچھے ہٹے تو تباہی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ کراچی کے ایم این ایز کی طرح دیگر ارکان بھی فعال ہوں۔وزیر اعظم نے اجلاس میں خواجہ آصف پر تنقید کی ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…