اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شریف خاندان کی دو شوگر ملوں سمیت ہارون اختر خان کی شوگر ملوں نے بھی رواں سال خریدے گئے گنے کے کروڑوں روپے دبا لئے۔ذرائع کین کمیشن کے مطابق شریف فیملی و سلمان شہباز کی ملکیت رمضان شوگر ملز اور العربیہ ملز سب سے بڑی نادہندہ نکلیں۔ رمضان شوگر ملز کے ذمہ 46 کروڑ 34 لاکھ واجب الادا ہیں، ہارون اختر خان کی ملکیتی 2 ملز تاندلیانوالہ ون اور ٹو کے ذمہ 26 کروڑ روپے کے بقایا جات ہیں۔اسی طرح العربیہ نے 9 کروڑ 83 لاکھ،
چنار شوگر ملز 8 کروڑ 74 لاکھ، حسین شوگر ملز نے 6 کروڑ 60 لاکھ ادا نہیں کیے۔ حق باہو شوگر ملز کے ذمہ چار کروڑ 90 لاکھ، شکر گنج ون اور ٹو کے ذمہ 19 کروڑ روپے واجب الادا ہیں۔شاہ تاج شوگر ملز نے 5 کروڑ، عبداللہ ون نے 8 کروڑ 80 لاکھ روپے کسانوں کو ادا نہیں کیے۔رواں برس پنجاب کی 41 شوگر ملز نے ایک کھرب 75 ارب 44 کروڑ کا گنا خریدا، شوگر ملز کی طرف سے کسانوں کو ایک کھرب 74 ارب 8 کروڑ روپے کی ادائیگیاں کی گئی ہیں۔