پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

’’ایک اور سنگِ میل عبور،پاکستان آرمی کا فخر،میدانِ جنگ کا بادشاہ‘‘ آرمی چیف کا الخالد ٹینک کی صلاحیتوں کے عملی مظاہرے کا مشاہدہ ، کسی نے جارحیت مسلط کی توپوری قوت سے جواب دینگے، جنرل قمر باجوہ کا دشمن کو واضح پیغام

datetime 28  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ایک اور سنگِ میل عبور،پاکستان آرمی کا فخر،میدانِ جنگ کا بادشاہ،پاکستان کی دِفاعی خود انحصاری اور پاک چائنہ دوستی کی عظیم مثال،ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا ء کا تیار کردہ الخالد 1ٹینک آر مڈ کور رجمنٹ کے حوالے کر دیا گیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فائر پاور، موبیلٹی اور دہشت کا مظاہرہ،فیصلہ کْن حربی فورس،الخالد 1ٹینک منگل کو آرمڈ کور رجمنٹ کے حوالے کر دیا گیا۔

الخالد 1ٹینک پاکستان کا مین بیٹل ٹینک ہے،آرمڈ کور رجمنٹ نے دْشمن کے خلاف ہمیشہ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے،چونڈہ کا محاذ آج بھی دْشمن کو یاد ہے جہاں جنگِ عظیم دوئم کے بعد ٹینکوں کی سب سے بڑی لڑائی لڑی گئی،چونڈہ کو انڈین ٹینکوں کا قبرستان بھی کہا جاتا ہے۔جہاں نہ صرف1965ء کی جنگ میں پاکستان نے دْشمن کے عزائم کو ناکام بنا یا بلکہ زبردست جانی و مالی نقصان بھی پہنچایا جس کا اعتراف دْنیا نے کیا۔ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح نے 1948ء میں 3rdآرمرڈ بریگیڈ سے خطاب کرتے ہوئے ان الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔کیولری ہر قوم کی ایک Eliteفورس جانی جاتی ہے۔ اگرچہ آپ کی سواری گھوڑوں سے ٹینکوں کی شکل اختیار کر چکی ہے، لیکن آپ کا حوصلہ، آپ کا اعتماد اور آپ کی بہادری جوکہ ایک سوار کی بنیادی پہچان ہے۔ آپ کے لیے راہنما اْصو ل رہنے چاہیے۔ الخالد 1 ٹینکDriver Digital PanelتھرملImaging اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس۔دن اور رات میں لڑنے کی صلاحیت رکھنے کے علاوہ نیوکلئیر، بائیولوجیکل اور کیمیکل حملے کے خلاف اپنا مؤثر دفاع، کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ ہماری دفاعی صلاحیتیں اور پیشی وارانہ تیاریاں امن کو یقین بنانے کیلئے ہیں تاہم اگر کسی نے جارحیت مسلط کی تو پوری قوت سے جواب دیں گے۔ منگل کو آئی ایس پی آر کے مطابق

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایچ آئی ٹی ٹیکسلا کا دورہ کیا، جہاں آرمی چیف نے الخالد ون ٹینک کی آرمرڈ کور ریجمنٹ کو ہینڈنگ اوور کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔الخالدون ٹینک دوست ممالک چین اور یوکرائین کے مشترکہ تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔تقریب میں الخالدون ٹینک کی صلاحیتوں کاعملی مظاہرہ بھی کیا گیاجن میں بائی ایکسزگن کنٹرول، تیز رفتاری، دشوار رکاوٹوں کو

عبور کرنا اور سموک سکرین کا استعمال شامل تھا، الخالد ٹینک ان فارمیشنز کے حوالے کیا جائیگا جن کا جنگ میں فیصلہ کن کردار ہوتا ہے، اس موقع پر چیئرمین ایچ آئی ٹی میجر جنرل سید عامر رضا نے جاری منصوبوں پر روشنی ڈالی جس پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایچ آئی ٹی کی دفاعی مصنوعات اور صلاحیتوں پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ ایچ آئی ٹی خود انحصاری کے حصول میں گرانقدر

خدمات انجام دے رہا ہے، ایچ آئی ٹی عالمی معیار کی دفاعی مصنوعات تیار کر رہا ہے۔آرمی چیف نے پاک فوج کی دفاعی اور پیشی وارانہ تیاریوں کے حوالے سے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دفاعی تیاریاں ہر صورت امن کو یقین بنانے کیلئے ہیں، تاہم اگر کسی نے جارحیت مسلط کی تو پوری قوت سے جواب دیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…