اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

2سالوں میں کیا کامیابیاں حاصل کیں؟ حکومت کا اپنی کارکردگی رپورٹ 18 اگست کو پیش کرنیکا اعلان

datetime 27  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاق میں موجود پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی حکومت اپنی 2 سالہ کارکردگی رپورٹ 18 اگست کو پیش کرے گی اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کارکردگی رپورٹ کی تیاری کے لیے وزارتِ اطلاعات اور متعلقہ محکموں کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔اس رپورٹ میں وزیراعظم کی سفارتی محاذ پر کامیابیوں کا احاطہ کیا جائیگا جبکہ معاشی چیلنجز سے نمٹنے، قرضوں کی ادائیگی اور اقتصادی کامیابیوں کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ احساس پروگرام کے تحت مستحقین کی امداد، لنگر خانہ اور شیلٹر ہومز کی افادیت بھی اس رپورٹ میں بتائی جائے گی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی سادگی و کفایت شعاری مہم، کرپشن کے خاتمے کے اقدامات بھی اجاگر کیے جائیں گے۔کارکردگی رپورٹ میں وفاقی حکومت کی جانب سے ہونے والی قانون سازی پر بھی روشنی ڈالی جائے گی۔وزیراعظم کے امتِ مسلمہ کو قریب لانے، پاکستانی پاسپورٹ کی قدر میں اضافہ بھی رپورٹ میں اجاگر کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…