اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاک فضائیہ کے طیاروں کی گلگت بلتستان اور لداخ میں گراج دار پروازوں نے بھارت کو واضح پیغام دیا ہے کہ انڈیا چین کے چکر میں پاکستان کیساتھ کوئی شرارت نہ کر بیٹھے ،ورنہ بھیانک نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ بھارت جہاں جس سے مرضی طیاروں کی خریداری کر لیکن یہ بات ذہن نشین کر لے پاکستان کسی بھی حرکت سے غافل نہیں ہے۔ سینئر تجزیہ کار صابر شاکر نے
نجی ٹی وی پروگرام میں کہا ہے کہ امریکا بھارت کو بلیک کرکے اپنے چنگل میں گھیر رہا ہے ۔ جس کے بعد بھارتی سیکورٹی ایڈوائزری اورتھنک ٹینکس شدید پریشانی سے دو چار ہو گئے ہیں۔ امریکا کا بھارت پر مسلسل دبائو اور کڑی شرائط عائد کر رہا ہے۔ سیکورٹی ایڈوائزری اورتھنک ٹینکس نے معاملات کو نئے سرے سے ری ڈیزائن کیا اور اس پر غور کیا جارہا ہے بھارت کو امریکا کی شرائط مان لینی چاہیے یا پھر متبادل راستہ تلاش کرے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کرونا وباء کے بعد چین کی معاشی و اقتصادی طاقت عروج پکڑنا شروع ہو گئی ہے امید ظاہر کی جارہی ہے کہ 2024ء میں چائنہ اقتصادی سپرپاور بن جائے گا۔ امریکا سمیت یورپ کے تمام ممالک پیچھے رہ جائیں گے ۔ صابر شاکر کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے طیاروں نے گلگت بلتستان اور لداخ میں گراج دار پروازوں نے بھارت کو واضح پیغام دیا ہے کہ انڈیا چین کے چکر میں پاکستان کیساتھ کوئی غلطی نہ کر بیٹھے ،ورنہ بھیانک نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ بھارت جہاں جس سے مرضی طیاروں کی خریداری کر لیکن یہ بات ذہن نشین کر لے پاکستان کسی بھی حرکت سے غافل نہیں ہے ۔ دوسری جانب پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہاہے ہم دشمن کی جانب سے فوجی سازو سامان کی خریداری سے لا علم نہیں، دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں، پاک فضائیہ بری اور بحری افواج کے ہمراہ بھر پور اندازمیں جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ۔نجی ٹی وی دنیا کی رپورٹ کے مطابق ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے
سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انورخان نے گزشتہ روز سکردوائیر بیس قادری پر جاری آپریشنل مشقوں کا معا ئنہ کیا اورعملے کی آپریشنل تیاریوں و پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔سربراہ پاک فضائیہ کو پی اے ایف بیس پر جاری تعمیراتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر انہوں نے کہاپاک فضائیہ خطے کی جیو سٹریٹجک صورتحال سے بخوبی آگاہ ہے اور روایتی جنگ میں
طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی اور اس کی افواج کے جبرو استبدادپر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایئر چیف نے پاکستانی قوم کی طرف سے کشمیریوں کی جدو جہد آزادی کی غیر متزلزل حمایت کا ذکر کیا اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق فوری حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا
۔واضح رہے کہ فرانسیسی جنگی جہاز بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر انبالہ پہنچنے کے بعد مودی حکومت نے فرانس سے خطرناک ہیمر میزائل خریدنے کی تیاری شروع کردی ۔بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق فرانس شارٹ نوٹس پر میزائل سپلائی کرنے کو تیار ہے ۔فرانس کی اسلحہ ساز کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ہیمر میزائل سسٹم آسانی سے فٹ ہو جاتا ہے ۔ ماہرین کے مطابق ہیمر میزائل پہاڑی علاقوں میں موجود بنکرز کو بھی تباہ کر سکتے ہیں۔ماہرین کا خیال ہے کہ بھارت 60 سے 70 کلو میٹر تک مار کرنیوالے ہیمر میزائل چین سے جاری کشیدگی کے تناظر میں خرید رہا ہے ۔