اسلام آباد (این این آئی)ملک میں کورونا وائرس کے وار کم ہونے لگے ، 1226نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، مجموعی تعداد 2 لاکھ 73 ہزار 113 تک جا پہنچی،گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 35 اموات ہوئیں ، ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 5822 ہو گئی۔
این سی اوسی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1 ہزار 226 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 73 ہزار 113 تک جا پہنچی۔این سی او سی کے مطابق ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 29 ہزار 857 ہے، ملک بھر میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دو لاکھ 37 ہزار 434 ہو گئی ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 35 اموات ہوئیں ، ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 5822 ہو گئی۔ این سی اوسی کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 17 ہزار 598 ہو گئی۔این سی او سی کے مطابق دوسرے نمبر پنجاب میں مریضوں کی تعداد 91901 رپورٹ ہوئے ،کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 33220، بلوچستان 11578 گئی،اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 14841 آزاد جموں و کشمیر 2023, گلگت میں 1952 ہو گئی۔ این سی اوسی کیمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 ہزار 254 ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں اب تک 18 لاکھ 68 ہزار 180 ٹیسٹ ہو چکے۔این سی او سی کے مطابق ملک بھرکے اسپتالوں میں 238 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں ،ہسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1859 ہے، ملک بھر میں 734 ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلیے سہولیات ہیں،اس وقت 1 ہزار 894 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔