بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارتی میڈیا کا نیا پراپیگنڈہ چینی ووہان لیبارٹری کا پاکستان میں غیرقانونی خفیہ آپریشن؟ سچائی آخرکیا ہے؟ پاکستان کا ردعمل بھی آگیا

datetime 26  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ترجمان دفترخارجہ نے چینی ووہان لیبارٹری کی پاکستان میں غیرقانونی خفیہ آپریشن بارے رپورٹ کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیکر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ گمنام ذرائع کی رپورٹ جعل سازی پر مشتمل ہے، پاکستان کی بائیو سیفٹی لیول 3 لیبارٹری کے حوالے سے کوئی راز نہیں ہے۔

پاکستان حیاتیاتی اور زہریلے ہتھیاروں کے کنونشن (بی ٹی ڈبلیو سی) کے بارے میں معلومات دے رہا ہے۔ترجمان دفترخارجہ چینی ووہان لیبارٹری کی پاکستان میں غیرقانونی خفیہ آپریشن بارے کلیکسون سٹوری بارے ردعمل میں کہا کہ یہ جھوٹی اور سیاسی بنیادوں پرگھڑی گئی سٹوری ہے جس میں حقائق تروڑ مروڑ کر بیان کئے گئے ہیں اور نامعلوم زرائع سے منسوب کیا گیا ہے، رپورٹ میں مزکورہ پاکستان کی بائیوسیفٹی لیول تھری (بی ایس ایل 3) لیبارٹری کوئی راز نہیں ہے، پاکستان اعتماد سازی کے اقدامات سے آگاہی رپورٹ جمع کراتا ہے اور حیاتیاتی و جراثیمی زہر ویپن کنونشن کے فریق ممالک سے معلومات کا تبادلہ کرتا ہے، یہ لیبارٹری تشخیص و تحفظ کے نظام کی بہتری کیلئے ہے، ابھرتے ہوئے ہیلتھ خطرات، نگرانی اور بیماری پھیلنے کی انوسٹی گیشن کے حوالے سے لیبارٹری تحقیقی و ڈویلپمنٹ کام کرتی ہے، پاکستان حیاتیاتی و جراثیمی زہر ویپن کنونشن کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پر بھرپور عمل کر رہا ہے، پاکستان کنونشن کے رکن ممالک پر بھرپور نفاذ کیلئے میکانزم یقینی بنانے کیلئے بھرپور آواز بلند کرتا آیا ہے، ترجمان کوویڈ19کے تناظر میں لیبارٹری کے آپریشنز کے حوالے سے دعویٰ مضحکہ خیز ہیں، بیماریوں کی نگرانی و کنٹرول کے لئے بین الاقوامی تعاون کی ضرورت بڑھ گئی ہے، یہ تعاون حیاتیاتی و جراثیمی زہر کے کنونشن کے آرٹیکل 10کے مطابق ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…