پاکستان میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل کمی کا رجحان جاری 24 گھنٹوں کے دوران کتنے افراد کا انتقال ہوا؟تفصیلات آگئیں

25  جولائی  2020

اسلام آباد( آن لائن)پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے،رونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 5787 ہو گئی ہے اور 2 لاکھ 71 ہزار 887 افراد متاثر ہیں،ملک بھر میں کورونا کے دو لاکھ 36 ہزار 596 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے صرف 1487 کیسز رپورٹ ہوئے اور 24 افراد کا انتقال ہوا۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 23 ہزار 630 ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 18 لاکھ 44 ہزار 926 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 29 ہزار504 ہو گئی ہے۔خیبرپختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 33,071 ہو گئی ہے۔ بلوچستان 11,550، اسلام ا?باد 14,821، آزاد جموں و کشمیر 2,012، گلگت بلتستان 1,942 اور پنجاب میں 91,691 کورونا مریض ہیں۔پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 113، سندھ میں دو ہزار 110، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 170، اسلام آباد میں 162، بلوچستان میں 136، آزاد کشمیر میں 49 اور گلگت بلتستان میں 47 ہو چکی ہے۔این سی او سی کے مطابقملک بھر کیاسپتالوں میں 248 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد ایک ہزار859 ہے۔ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ 30 شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔#/s#

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…