’’حکومت میں دوائیوں کی قیمتوں کا سکینڈل آیا ، وزیر صحت فارغ ‘‘ نواز شریف کی پالیسیوں پر عمل جاری، اپوزیشن کا تہلکہ خیزدعویٰ

24  جولائی  2020

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت علی محمدخان نے سینٹ کوبتایاہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطابق پی ایم ڈی سی بحال ہوچکی ،پی ایم ڈی سی پہلے کی طرح کام کر رہی ہے ۔ جمعہ کو وقفہ سوالات کے دور ان وزیرمملکت علی محمد خان نے بتایاکہ سپریم کورٹ کے

فیصلہ کے مطابق پی ایم ڈی سی بحال ہوچکی ہے اور پی ایم ڈی سی پہلے کی طرح کام کر رہی ہے ۔ادویات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ پر ارکان سینیٹ کے حکومت سے کڑے سوالات سامنے آئے ۔ وزیر مملکت نے بتایاکہ ڈرگ پرائسنگ پالیسی ہم نے نہیں نوازشریف حکومت نے بنائی تھی ،ہم نوازشریف دور کی ڈرگ پرائسنگ پالیسی پر ہی عمل کر رہے ہیں ،حکومت نے 360 ادویات کی قیمتیں کم کیں جس پر کمپنیوں نے عدالت سے حکم امتناعی لیا ۔ مشاہد حسین سید نے کہاکہ اس حکومت میں دوائیوں کی قیمتوں کا سکینڈل آیا ، وزیر صحت کو فارغ کیا گیا،دوائیوں کے سکینڈل کی تحقیقات کی کیا صورتحال ہے۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت سی پیک پر بھی نوازشریف کی پالیسی پر عمل کر رہی ہے۔ علی محمد خان نے کہاکہ پاکستان کا غرق شدہ نظام آپ نے ہمارے گلے میں ڈالا ہے،جب بھی کسی وزیر پر سوال اٹھتا ہے کرپشن ثابت ہو نہ ہو وزیراعظم ایکشن لیتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ماضی میں میڈیا اور دیگر دبائو پر وزراء کو فارغ کیا جاتا تھا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…