پیر‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2026 

پاکستانیوں کی نوکریاں بچانے زلفی بخاری دبئی پہنچ گئے ، بڑا اعلان کردیا

datetime 23  جولائی  2020 |

دبئی(این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے بتایا ہے کہ بیرونِ ملک نوکریوں سے محروم ہونے والے زیادہ تر پاکستانی ورکرز کورونا وائرس کی وبا سے قبل بے روزگار ہوئے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ مجموعی طور پر دنیا بھر میں اب تک 50 سے 55 ہزار پاکستانی نوکریوں سے نکالے گئے لیکن ان میں زیادہ تر یعنی 36 ہزار سمندر پار پاکستانی وبا سے پہلے بے روزگار ہوئے۔

انہوں نے کہاکہ صرف سعودی عرب میں 10 ہزار پاکستانی نوکریوں سے محروم ہوئے تاہم اس میں 5 ہزار 100 ورکرز وبا سے قبل بے روزگار ہوئے۔انہوں نے کہا یہ اتنی بڑی تعداد نہیں لیکن جس معاملے پر زیادہ توجہ دینی ہے وہ ان افراد کی تعداد ہے جنہیں چھٹیوں پر بھیج دیا گیا ہے۔زلفی بخاری نے بتایا کہ جن افراد افرادکو چھٹیوں پر بھیجا گیا ہے انہیں یا تو نصف تنخواہیں ادا کی گئیں یا بالکل کوئی تنخواہ ادا نہیں کی گئی البتہ انہیں نوکریوں سے نہیں نکالا گیا۔انہوںنے کہاکہ یہ حساس اعداد و شمار ہیں اس لیے دبئی آنے کا مقصد یہ تھا کہ جن افراد کو چھٹیوں پر بھیجا گیا ہے انہیں نوکریوں پر واپس بھجوانے کی کوشش کی جائے۔معاون خصوصی نے کہا کہ ایک لاکھ 2 ہزار افراد ایسے ہیں جو تمام تر لوازمات پورے کر کے بیرونِ ملک نوکری پر جانے کے لیے تیار ہیں تاہم فضائی حدود کے علاوہ وبا کے باعث نوکریوں کے مواقع بھی بند ہیں،ان کے مطابق جس معاملے کو سائنسی طریقے سے حل کرنا ہے وہ یہ کہ وبا کے بعد نوکریاں کھلنے پر ان ایک لاکھ 2 ہزار افراد کو ملازمت پر بھیجا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے گزشتہ 18 ماہ میں 9 لاکھ 70 ہزار افراد کو بیرونِ ملک بھیجا۔زلفی بخاری نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی ایپلی کیشن لانچ کی گئی ہے جس میں نوکریوں سے محروم 50 ہزار پاکستانی ورکرز نے اپنا اندراج کیا ہوا ہے جن کی قابلیت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے نوکریاں ڈھونڈنے میں مدد کی جارہی ہے۔

معاون خصوصی نے بتایا کہ ٹیفٹا اور نیفٹا کے ساتھ ایم او یو سائن کیا گیا ہے جس کے تحت ان کی اسکلز بہتر بنائی جارہی ہیں اس طرح جب بیرونِ ملک نوکریوں کی طلب ہوگی تو ہم صحیح قابلیت کے افراد بھجواسکیں گے۔انہوں نے بتایا کہ احساس پروگرام کی شرط ہے کہ پاسپورٹ ہولڈرز اس پروگرام میں شمولیت اختیار نہیں کرسکتے اس لیے پروگرام کی سربراہ ثانیہ نشتر کو ایک دفعہ کے استثنیٰ کی درخواست بھیجی ہے تا کہ نوکریوں سے محروم مزدوروں کو مدد فراہم کی جاسکے۔زلفی بخاری نے کہا کہ ہم نے بیرونِ ملک سے وطن واپس آنے والے افراد کی اسکلز، نوکریوں سے محرومی پر گرانٹ کے حوالے سے جے آئی زی کے ساتھ ایم او یو سائن کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چوہے کھانا بند کریں


ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…