اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

بلاول بھٹو نے کلبھوشن اور احسان اللہ احسان کو این آر او دینے کا الزام عائد کردیا ،قومی اسمبلی میں وزیر اعظم عمران خان پر تابڑ توڑ حملے

datetime 23  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت پر بھارتی جاسوس کلبھوشن اور کالعدم تحریک طالبان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کو این آر او دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کہتے رہے میں کسی کو این آر او نہیں دوں گا مگر جتنے این آر او عمران خان نے دیے تاریخ میں کسی وزیر اعظم نے نہیں دئیے۔

جہانگیر ترین، بی آر ٹی ، مالم جبہ، بلین ٹری، چینی چوری پر این آراو دیا جارہا ہے، ہر چیز پر این آر او دیا جارہا ہے ،وزیراعظم کے خلاف پریس کانفرنس یا تقریر کرو تو احسان اللہ احسان سے دھمکی آتی ہے، احسان اللہ احسان نے ہماری جماعت سے کیا کیا اس کا جواب نا دیں مگر اے پی ایس کے بچوں کا جواب تو دینا پڑے گا،احتساب کے لیے پاکستان میں ایک ادارہ ہو جو سب کا بلا تفریق احتساب کرے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کہتے رہے میں کسی کو این آر او نہیں دوں گا مگر جتنے این آر او عمران خان نے دیے تاریخ میں کسی وزیر اعظم نے نہیں دئیے۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین، بی آر ٹی ، مالم جبہ، بلین ٹری، چینی چوری پر این آراو دیا جارہا ہے یعنی ہر چیز پر ہی این آر او دیا جا رہا ہے جب کہ تازہ ترین این آر بھارتی جاسوس کلبھوشن کو دیا گیا۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ سینیٹ میں کلبھوشن کو ریلیف دینے کا معاملہ اٹھا تو آج آرڈیننس جاری کیا گیا، آج حکومت عالمی عدالت کو نہیں مان رہی، حکومت کلبھوشن کو این آر او دینے کی کوشش کر رہی ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم کلبھوشن کو این آر او دیں۔انہوں نے سوال کیا کہ احسان اللہ احسان کس کی قید میں تھا؟

کیسے گرفتار ہوا؟ اسے دوبارہ پکڑنے کیلئے کیا کیا جا رہا ہے؟ احسان اللہ احسان کو بھی این آر او دیا گیا اور اس کی رہائی کا جواب بھی آج تک ایوان میں نہیں دیا گیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیر اعظم نے اپنے کسی بیان میں بھی دہشت گردوں کی مخالفت تک نہیں کی۔ وزیراعظم کے خلاف پریس کانفرنس یا تقریر کرو تو احسان اللہ احسان سے دھمکی آتی ہے، احسان اللہ احسان نے ہماری جماعت سے کیا کیا اس کا جواب نا دیں مگر اے پی ایس کے بچوں کا جواب تو دینا پڑے گا۔

انہوں نے کہاکہ ہاؤس کو بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا، راتوں رات آرڈیننس جاری کردیا، ہمارے احتجاج پر اب معاملہ یہاں لایا گیا ہے، اگر آپ آئی سی جے کے قانون کو نہیں مانتے تو پاکستان کے قانون سے این آر او نہ دیں، کلبھوشن مانتا ہے کہ وہ پاکستان میں دہشت گردی کرتا تھا، عمران خان اور تحریک انصاف این آر او کا جواز پیش کر رہی ہے۔چیئرمین پی پی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا نیب کو سیاسی انجینئرنگ کیلئے استعمال کیا جاتا ہے اس لیے ایک نیا احتساب ادارہ بنائیں جو حکومت، اپوزیشن دونوں کا احتساب کرے تاکہ احتساب کے لیے پاکستان میں ایک ادارہ ہو جو سب کا بلا تفریق احتساب کرے۔ بعد ازاں بلاول بھٹو زرداری نے کورم کی نشاندھی کردی،اپوزیشن ارکان غدار ہے غدار ہے مودی تیرا یار ہے کہ نعرے لگاتی ایوان سے نکل گئی اس موقع پر حکومتی ارکان نے بھی جوابی نعرے لگائے ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…