ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

یہ فواد چوہدری کی جہالت ہے جو اپنے آپ کو سائنس کا امام سمجھتے ہیں چاند کے تنازع پر مفتی منیب وفاقی وزیر پر پھٹ پڑے

datetime 23  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( آن لائن ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے ایک بار پھر چاند کے تنازع پر فواد چوہدری کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فواد چودھری کی جہالت ہے جو اپنے آپ کو سائنس کا امام سمجھتے ہیں۔وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے چاند سے متعلق بیان پر رد عمل میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ چاندکی سائز سے تاریخ کا تعین فلکیات یاسائنس کی کونسی کتاب میں لکھا ہے؟

جس شخص کو سائنس کا علم نہیں وہ خود کو سائنس کا امام پیش کر رہاہے۔ مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ فواد جی، یہ سائنس اور مذہب دونوں اعتبار سے پہلی کا چاند تھا، قمری ماہ کی29 تاریخ کوچاند غروبِ آفتاب کے بعد موجود ہو مگر نظرنہ آئے تو مہینہ 30 کا ہوگا اور اگلی شام تک اس کی عمر 24 گھنٹے بڑھ جائے گی اس لیے نسبتاً بڑا نظر آئیگا۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا کہنا تھا کہ یہ فواد چوہدری کی جہالت ہے جو اپنے آپ کو سائنس کا امام سمجھتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…