بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عالمی ادارے بھی پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کے تحفظ کی ضمانت دینے لگے پاکستان ایٹمی اثاثوں کی سکیورٹی کو سب سے زیادہ محفوظ بنانے والا ملک بن گیا ، بھارت کو بھی مات دیدی

datetime 23  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن ( آن لائن ) ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق این ٹی آئی نیوکلیئرسکیورٹی انڈیکس کی رپورٹ جاری کر دی ہے ۔ایٹمی ہتھیاروں کو محفوظ کرنے والے ممالک کی درجہ بندی میں پاکستان کی پوزیشن میں نمایاں بہتری آئی ہے اور سب سے زیادہ مؤثر اقدامات پر امریکی ادارے نیوکلیئر تھریٹ انیشی ایٹو نے پاکستان کی درجہ بندی میں 7 پوائنٹس کا اضافہ کر دیا جس کے بعد پاکستان ایٹمی اثاثوں کی سیکورٹی کو سب سے زیادہ محفوظ بنانے والا ملک بن گیا ۔

این ٹی آئی انڈیکس کے مطابق نئے ضوابط لاگو کر کے پاکستان نے زیادہ تر اقدامات سکیورٹی اورکنٹرول سے متعلق کیے اور دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان نے سکیورٹی اینڈ کنٹرول کٹیگری میں خود کو بہت زیادہ بہتر بنایا ہے۔انڈیکس کے مطابق پاکستان نے پلس 25 پوائنٹس حاصل کیے ہیں جب کہ گلوبل نارمزکٹیگری میں بھی پاکستان کا پلس ون درجہ بڑھا ہے۔ایٹمی اثاثوں کے تحفظ سے متعلق پاکستان کے اقدامات نے بھارت کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے، بھارت کے41 کے مقابلے میں پاکستان نے 47 پوائنٹس حاصل کیے۔ایٹمی ہتھیار رکھنے والے تمام 22 ممالک کا موازنہ کیا جائے تو اثاثوں کے تحفظ میں پاکستان کا 19 واں اور بھارت کا 20 واں نمبر ہے جب کہ تنصیبات کے تحفظ میں 47 میں سے پاکستان کا 33 واں جب کہ بھارت کا 38 واں نمبر ہے۔ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان سائبر سکیورٹی سمیت مختلف امور میں نئے ضوابط کا اطلاق کر کے سکیورٹی بتدریج بہتر بنا رہا ہے، 2014 میں پلس 8 ، 2016 میں پلس 2، 2018 میں پلس 6 درجہ حاصل کیا گیا جب کہ 2018 میں اندرونی خطرات سے تحفظ کے لیے کیے گئے پاکستانی اقدامات کوخصوصی طورپر سراہا گیا ہے۔انڈیکس کے مطابق دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان نے سکیورٹی اینڈ کنٹرول کٹیگری میں خود کو بہت زیادہ بہتر بنایا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے اس ضمن میں پلس 28 پوائنٹس کا حاصل کیا جانا خود اس انڈیکس کی تاریخ میں دوسرا ایسا موقع ہے۔امریکا کی سابق سفیر اورتخفیف اسلحہ سے متعلق کانفرنس کی مستقل مندوب لارا کینیڈی نے ا ین ٹی آئی انڈیکس میں پاکستان سے متعلق رپورٹ کا خیرمقدم کیا ہے۔امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے این ٹی آئی رپورٹ کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…