بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

تمام گاڑیوں کے اوپر بھی پولیس لائٹس لگی ہوئی تھی، رول آف لاء نہیں ہو گا تو یہاں کچھ نہیں ہو گا، صرف افراتفری ہوگی، سینئر صحافی مطیع اللہ جان بازیابی کیس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے اہم ریمارکس

datetime 22  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی بازیابی کے لئے دائر درخواست پر ہدایات کے ساتھ نمٹا دی۔ بدھ کو کیس کی سماعت چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کی ۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے کہاکہ یہ الارمنگ ہے اور اسکو برداشت نہیں کیا جا سکتا، عام آدمی سے بھی وفاقی دارالحکومت میں یہ رویہ نہیں رکھا جا سکتا۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہاکہ جس نے بھی یہ کیا ہے وہ باقیوں کو ڈرانا چاہتا ہے، پولیس کے ہوتے ہوئے یہ کس طرح ہو سکتا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا وفاقی حکومت کو بھی آزادی اظہار رائے کو یقینی بنانا چاہیے، کسی کی اتنی ہمت ہے کہ جس نے پولیس کی وردی میں یہ کام کیا۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہاکہ تمام گاڑیوں کے اوپر بھی پولیس لائٹس لگی ہوئی تھی، رول آف لاء نہیں ہو گا تو یہاں کچھ نہیں ہو گا بلکہ صرف افراتفری ہوگی۔ چیف جسٹس نے کہاکہ صحافی کے خلاف کسی بھی جرم پر دہشتگردی کی دفعات لگتی ہیں، کیا پولیس نے ایف آئی آر میں دہشتگردی کی دفعات شامل کی ہیں۔ڈی آئی جی پولیس وقار الدین سید نے کہاکہ پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ ایف آئی آر میں دہشتگردی کی دفعات کیوں نہیں شامل کیں۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہاکہ عوام کو کیا تاثر ملے گا کہ پولیس کی وردی میں لوگ دندناتے پھر رہے ہیں، چیف جسٹس نے کہاکہ کسی کی جرات نہیں ہونی چاہیے کہ وہ پولیس کی گاڑیاں اور وردی استعمال کرے۔ سابق صدر جے پی ایف یو جے افضل بٹ نے کہاکہ اگر عدالت بروقت نوٹس نہ لیتی تو شاید آج ہم سڑکوں پر بیٹھے ہوتے۔ وکیل جہانگیر جدون نے کہاکہ پولیس تفتیش کر کے عدالت کو بتائے کہ اس سارے عمل کے پیچھے کون تھا۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہاکہ یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ اسلام آباد میں یہ عمل ہوا، سی سی ٹی وی آگئی ہے یونیفارم دیکھا جا سکتا ہے یہ پولیس کے لئے ٹیسٹ کیس ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…