بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چاند نظر نہیں آیا ، عید الاضحی کب ہو گی مفتی منیب الرحمان نے اعلان کر دیا

datetime 21  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی چاند نظر آنے کے حوالے سے پیشن گوئی کام نہ آسکی۔ ملک بھر میں کہیں سے بھی چاند دکھنے کی اطلاعات نہیں ملیں۔ مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ ماہ ذوالحجہ کا چاند نظرنہیں آیا اورجمعرات23جولائی 2020 ء کو یکم ذوالحجہ1441؁ھ اور عید الاضحی

ان شاء اللہ العزیز ہفتہ یکم اگست 2020 ؁ء کو ہوگی ۔دریں اثنامنگل کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کے زیرِ صدارت دفتر محکمۂ موسمیات(میٹ کمپلیکس)، موسمیات چورنگی،یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہوا،زونل کمیٹیوں کے اجلاس اُن کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز پرمنعقد ہوئے ۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے اجلاس میں جن اراکین نے شرکت کی ،اُن کے اسمائے گرامی یہ ہیں ۔مفتی محمدابراہیم قادری ٭مفتی محمد عارف سعیدی ٭مولانا حافظ عبیداللہ پنہور٭مولانا سید عبدالخبیر آزاد٭ علامہ ڈاکٹر عبداللہ غازی٭ مولانا محمد ظفر سعیدی ٭مولاناحافظ عبدالمالک بروہی ٭ مولانا محبوب علی سہتو ٭ علامہ پیر سید شاہدعلی شاہ جیلانی ٭آغا گوہرعلی ٭جناب ڈاکٹر طارق مسعود جوائنٹ سیکریٹری وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (ٹیکنیکل ایکسپرٹ )جناب غلام مرتضیٰ ڈپٹی چیف منیجر اسپیس اینڈ سائنس (سپارکو)، نیوی سے لیفٹننٹ کمانڈر منظوراحمد،زونل رویتِ ہلال کمیٹی کراچی کے جو ارکان اجلاس میں شریک ہوئے، ان کے اسمائے گرامی یہ ہیں:Oمولانا حافظ محمد سلفیOمولاناقاری نذیراحمدنعیمی Oقاری محمد اقبالOمولانا صابر نورانی Oعلامہ سید علی کرار نقویO محکمۂ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ جناب سردارسرفراز نے فنی معاونت کی اوراجلاس کے لیے سہولت فراہم کی اور سید مشاہد حسین ڈائرکٹر جنرل وفاقی وزارتِ مذہبی امور نے رابطۂ کار اوراہتمام کے فرائض انجام دیے ۔ملک بھر کہیں مطلع ابر آلود تھا اور کہیں مطلع صاف تھا ،ملک بھر میں کہیں سے رویت کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں ، محکمۂ موسمیات کے تمام مراکز نے عدمِ رویت کی رپورٹ دی ، لہٰذا اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیاکہ آج چاند نظر نہیںآیا اور جمعرات23جولائی 2020 ؁ء کو یکم ذوالحجہ1441؁ھ اور عید الاضحی ان شاء اللہ العزیز ہفتہ یکم اگست 2020 ؁ء کو ہوگی ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…