جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

معروف صحافی مطیع اللہ جان لاپتہ اہلیہ نے تصدیق کردی

datetime 21  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی مطیع اللہ جان لاپتہ ،اہلخانہ کی جانب سے تصدیق کر دی گئی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئر صحافی اعزاز سید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مطیع اللہ جان لاپتہ ہیں۔انہیں نامعلوم افراد کی جانب سے اٹھا لیا گیا ہے۔

ایک اور ٹویٹ میں اعزاز سید نے مطیع اللہ جان کی گاڑی کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ گاڑی ہے جس میں سے مطیع اللہ جان کو زبردستی اٹھایا گیا۔دوسری جانب صحافی مطیع اللہ جان کی اہلیہ نے تصدیق کی ہے کہ ان کے شوہر لاپتہ ہیں۔ اہلیہ کے مطابق مطیع اللہ جان نے انہیں آج صبح سکول چھوڑا تھا جس کی بعد ان کی گاڑی مل گئی ہے جس میں چابی لگی ہوئی ہے۔ سکول کے باہر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے معلوم ہو سکے گا کہ اصل معاملہ کیا ہے؟تھانہ آبپارہ پولیس کے مطابق اس واقعے کی خبر ملنے کے بعد تفتیش جاری ہے اور مطیع اللہ کی اہلیہ کا بیان ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔سینئر صحافیوں کی جانب سے مطیع اللہ جان کے لاپتہ ہونے کے بعد تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔معروف صحافی عاصمہ شیرازی نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مطیع اللہ جان کو آبپارہ سے اغوا کیا گیا ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…