جمعہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 ماہ میں پہلی بار کم ترین سطح پر آ گئی کتنے لاکھ مریض صحتیاب ہوچکے ، ایکٹیو کیسز کی تعداد کتنی رہ گئی ؟جانئے

datetime 21  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان میں سرکاری سطح پر کورونا وبا سے متاثرہ افراد کی یومیہ تعداد گھٹ کر ایک ہزار کی سطح پر آگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 17 ہزار 783 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

سندھ میں 7 ہزار 69، پنجاب میں 7 ہزار 3، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 845، اسلام آباد میں ایک ہزار 452، بلوچستان میں 104، گلگت بلتستان میں 63 اور پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں 247 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ جبکہ ملک بھر میں مجموعی طور پر ملک میں کورونا ٹیسٹس کی تعداد 17 لاکھ 58 ہزار 551 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں ایک ہزار 13 کورونا کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں اب تک 2 لاکھ 66 ہزار 90 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جن میں سے 52 ہزار 427 اب بھی فعال ہیں اور 2 لاکھ 8 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 13 ہزار 553 ، پنجاب میں 90 ہزار 444، خیبرپختونخوا میں 32 مہزار 243، بلوچستان میں 11 ہزار 441 ، اسلام آباد میں 14 ہزار 625 ، آزاد جموں و کشمیر میں ایک ہزار 922 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 868 کورونا مریض ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کا شکار مزید 40 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں، اس طرح ملک بھر میں اس وبا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار 639 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں 2 ہزار 90، سندھ میں 2 ہزار 19، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 147، اسلام آباد میں 160، بلوچستان میں 133، آزاد کشمیر میں 47 اور گلگت بلتستان میں 43 افراد اب تک اس وائرس میں مبتلا ہوکر جاں بحق ہوچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…