اسلام آباد (این این آئی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سی پیک کے اراکین چیئر مین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کی بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں دلچسپی دیکھ کر حیران رہ گئے، چیئر مین سی پیک نے منصوبے کے حوالے سے انتہائی مفصل بریفنگ دی اور سینیٹرز کے سوالوں کے جوابات بھی دیئے ۔
کمیٹی کی چیئرپرسن شیری رحمان نے چیئرمین سی پیک کی بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہاکہ سی پیک منصوبہ درست سمت میں بڑھ رہا ہے۔ اجلاس کے دور ان جنرل عاصم سلیم باجوہ نے سینٹ میں سی پیک کے حوالے سے انتہا ئی مفصل بریفنگ دی اور سینیٹرز کے سوالوں کے تفصیلی جوابات دیئے جس پر سینیٹرز نے اطمینان کا اظہار کیا ۔اجلاس کے دور ان چیئرمین سی پیک اتھارٹی سے بلوچستان کے سینٹرز نے خاص طور پر سوالات کئے ،بلوچستان کے سینٹرز عاصم سلیم باجوہ کی بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں دلچسپی دیکھ کر حیران رہ گئے،چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کسی سوال کے جواب میں تشنگی نہیں چھوڑی۔امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے عاصم سلیم باجوہ کو برملا خراج تحسین پیش کیا ۔ سراج الحق نے کہاکہ جنرل صاحب کی بریفنگ سے بہت خوشی ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ کوئی تو ہے جسے پورے پاکستان کے تعمیر و ترقی کے منصوبوں، جفرافیے، مسائل، وسائل کا پتہ ہے۔سراج الحق نے کہاکہ جان کر انتہائی اطمینان ہوا چیئرمین سی پیک اتھارٹی پوری طرح باخبر ہیں