ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

’’پورے اعتماد کیساتھ کھل کر کام کیا جائے‘‘ وزیر اعظم عمران خان کی وزیر اعلیٰ پنجاب کو ہدایت عثمان بزدارکو ہٹانے کی خبریں دم توڑ گئیں

datetime 18  جولائی  2020 |

لاہور( آن لائن ) وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو پورے اعتماد کے ساتھ کھل کر کام کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے درمیان لاہور میں ملاقات ہوئی ہے جس میں وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کورونا کے خلاف پنجاب حکومت نے بہترین کام کیا، مشکل وقت سے نکل آئے ہیں، عوام کی فلاح و بہبود کے لئے پنجاب حکومت اپنے تمام وسائل برؤے کارلائے۔ مزید بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عوام کوایس اوپیزپرعملدآمداورحکومت کاساتھ دیتے رہناہوگا، پنجاب حکومت نے اپنے اخراجات میں واضح کمی کی ہے۔اس ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور کے شمال میں نئے شہر کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کو بریف کیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ لاہورکے شمال میں جدیدشہربسانے کیلئے اتھارٹی قائم کی، اتھارٹی نی اشہر بسانے کیلئے کام کرے گی، نیاشہردبئی کی طرزپربسایاجائیگا، نیاشہرایک لاکھ ایکڑسے زائدرقبے پربسایاجائیگا، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کو بتایا گیا ہے کہ اس موقع پر نجی شعبے کی طرف سے 5ہزارارب کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔تاہم اس ملاقات میں اہم بات یہ ہوئی ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں پورے اعتماد کے ساتھ کھل کر کام کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ تاہم وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل گردش کرنے والی خبروں میں کہا جا رہا تھا کہ عمران خان کو بھی اس اعتماد میں لے لیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو تبدیل کر دیا جائے، لیکن اب وزیراعظم عمران خان نے خود وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کر کے ان کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…