منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پائلٹس لائسنس مشکوک معاملہ،پاکستان نے متبادل انتظامات شروع کر دیئے، یورپ میں داخل ہونے کیلئے کس ملک کی کمپنی خدمات حاصل کر لیں

datetime 18  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن) پائلٹس کے لا ئسنس مشکوک ہونے کے معاملے پر امریکا اور یورپ کیلئے پروازوں پر پابندی کے بعد پاکستان نے متبادل انتظامات شروع کر دیئے ہیں ،پاکستان ائیر لائن نے مسافروں کو یورپ اور برطانیہ پہنچانے کیلئے ترک ائیر لائن سے معاملات طے کر لئے ہیں

جبکہ فرانس کی نجی کمپنی سے معاملات آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے پاکستان سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کو یورپ اور برطانیہ کیلئے متبادل انتظامات شروع کردیے گئے۔پی آئی اے ترکی کی فضائی کمپنی ’’ ائیر لائنز پیگاس ‘‘کے ذریعے اپنے مسافروں کو برطانیہ اور یورپ پہنچائے گی۔پاک ترک ائیر لائن کے درمیان مسافرو ں کو یورپ پہنچانے کے معاملات 31 جنوری2020 ء میں کوڈ شیئرنگ کے معاہدے کے تحت ہوئے ہیں جبکہ کوڈ شیئرنگ کو مزید فعال کرنے کیلئے حکام کے درمیان بات چیت جاری ہے ،پی آئی اے پاکستان سے مسافروں کو ترکی کے صبیحہ گوچن ایئرپورٹ استنبول پہنچائے گی۔ 2 گھنٹے بعد مسافروں کو پیگاسس ائرلائن سے برطانیہ اور یورپ کے ان شہروں میں جہاں پی آئی اے پابندی سے قبل پروازیں آپریٹ کرتی تھی وہاں مسافروں کو پہنچایا جائے گا۔قومی ائرلائن یورپ اور برطانیہ کے دوسرے 25 مقامات کیلئے اپنے شیڈول فائنل کررہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یورپ اور برطانیہ کیلئے ایک اور متبادل انتظام کے تحت خصوصی چارٹر ڈ پروازوں کے ذریعے مسافروں کو پہنچانے کے حوالے سے بھی تگ ودو جاری ہے،جس کے لیے فرانس کی ایک نجی چارٹرطیارہ کمپنی سے بھی بات چیت جاری ہے اور معاملات آخری معاملات میں داخل ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستانی پائلٹس کیلائسنس مشکوک ہونے کے معاملے پر امریکا اور یورپ نے پی آئی اے کاخصوصی اجازت نامہ منسوخ کرتے ہوئے پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…