اسلام آباد(آن لائن)جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور عدلیہ کو سوشل میڈیا پر دھمکیاں دینے والے مرزا افتخار نے سپریم کورٹ سے توہین عدالت کی کاروائی موخر کرنے کی استدعا کر دی ہے۔مرزا افتخار کی طرف سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے معاملہ پر مقدمہ درج
کیا جو ٹرائل کورٹ میں چل رہا، ٹرائل کورٹ کے فیصلے تک سپریم کورٹ توہین عدالت کی کاروائی روک دے،سپریم کورٹ کے احکامات سے ٹرائل کورٹ میں کیس متاثر ہوگا، ایف آئی اے نے تاحال چالان بھی عدالت میں جمع نہیں کرایا، انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے عدالت کاروائی روک دے۔