اسلام آباد(این این آئی)پاکستان میں کورونا کا شکار افراد کی تعداد 2 لاکھ 60 ہزار تک جاپہنچی ہے ، اب تک 5ہزار 475 مصدقہ مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 907 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، اب تک مجموعی طور پر16لاکھ 76 ہزار 90 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
اس دوران کورونا کے 2 ہزار85 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد اس وبا کا شکار مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 59 ہزار999 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 73 ہزار 751 ہے جبکہ ایک لاکھ 83 ہزار 737 مریضوں نے اس وائرس کو شکست دے دی ہے۔سندھ میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 8 ہزار 913 ہے، پنجاب میں 88 ہزار 539، خیبرپختونخوا میں 31 ہزار 217، بلوچستان میں 11 ہزار 322، اسلام آباد میں 14 ہزار 402، آزاد کشمیر میں ایک ہزار 771 جب کہ گلگت بلتستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار 750 ہے۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے 49 افراد جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد اس وائرس سے اموات کی تعداد 5 ہزار 475 تک پہنچ گئی ہے۔ پنجاب میں 2ہزار 43 مریض کورونا سے جاں بحق ہوئے ہیں۔ سندھ میں ایک ہزار 863، خیبرپختونخوا میں ایک ہزار114، اسلام آباد میں 155، بلوچستان میں 127، آزاد کشمیر میں 46 اور گلگت بلتستان میں38 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔