اسلام آباد (این این آئی) وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کی حب الوطنی پر کبھی سوالات نہیں اٹھائے ، ہمیشہ پالیسی پر سوالات اٹھائے ہیں ،وزارت عظمی کے عہدے پر بیٹھا شخص کبھی بھی ریاستی مفادات کے خلاف قدم نہیں اٹھا سکتا۔ وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہاہے کہ کوئی ملک ٹیکس کے بغیر نہیں چل سکتا ۔
حکومت ٹیکس جمع نہیں کریگی تو اخراجات کہاں سے پوری ہونگی۔ جمعہ کو سینیٹ کا اجلاس چیئرمین محمد صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوا جس میں وقفہ سوالات کے دور ان وزیر توانائی عمر ایوب نے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ حکومت ٹیکس جمع نہیں کریگی تو اخراجات کہاں سے پوری ہونگی۔ انہوں نے کہاکہ کوئی ملک ٹیکس کے بغیر نہیں چل سکتا۔ سراج الحق نے کہاکہ ملک میں بچوں اور عورتوں کے حقوق پر بین الاقوامی اداروں نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے،اب تک کتنے کیسز رجسٹرڈ اور ازالہ کیا گیا ہے؟ جس پر وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے بتایاکہ پہلی دفعہ گھریلو چائلڈ لیبرپرپابندی عائد کی گئی ہے،کابینہ نے اس کے منظوری بھی دے چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزارت انسانی حقوق نے عورتوں کو وارثت میں حقوق دینے کے حوالے سے آگاہی مہم چلارہی ہے،چائلڈ ایبوز کی روک تھام کیلئے اسلامی سطح پر اقدامات اٹھائے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جب تک لوگوں کی سوچ میں تبدیلی نہیں آتی اس وقت تک چائلڈ ایبیوز کی روک تھام ممکن نہیں۔ انہوں نے کہاکہ قوانین تو موجود ہیں مگر عملدرآمد کا مسئلہ ہے،ٹرانسجنڈر سے متعلق قوانین پر عملدرآمد شروع ہو چکا ہے،چائلد ایبیوز گھروں سے شروع ہوتی ہے۔
یشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس کی چیئرکا مسئلہ ابھی تک تقرر نہیں ہو سکا،جب تک سٹے آرڈر ختم نہیں ہو گا اس وقت تک کمیشن کی تشکیل نہیں ہو سکتی۔وزیرمملکت علی محمد خان نے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ سی پیک کے ثمرات سے چھوٹے صوبوں کو پہنچانا ترجیح ہے،بلوچستان اور سابقہ فاٹا پر خصوصی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہاکہ برملا کہنا چاہتا ہوں کہ سی پیک نواز شریف،آصف زرداری اور عمران خان کا اکیلا منصوبہ نہیں،یہ کسی ایک حکومت نے شروع نہیں کیا ۔
ہمیشہ نواز شریف کی پالیسی پر سوالات اٹھائے انکی محب وطنی پر کبھی نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ سی پیک کے پراجیکٹ میں پہلے مغربی روٹ بننا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہاکہ وزارت عظمی کے عہدے پر بیٹھا شخص کبھی بھی ریاستی مفادات کے خلاف قدم نہیں اٹھا سکتا۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے بوستان میں دو سو ایکڑ خصوصی اقتصادی زون ہے،ہمارے دلوں میں بلوچستان کیلئے محبت صرف اللہ ہی جانتا ہے،چیئرمین سینیٹ نے بوستان اقتصادی زون کے حوالے سے تفصیلات طلب کر لیں۔ اجلاس کے دور ان سینیٹ قائمہ کمیٹیوں داخلہ اور مذہبی امور کی رپورٹس ایوان میں پیش کر دی گئیں ۔