اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

کلبھوشن پکارتا رہا، ملاقات کیلئے آنیوالے بھارتی سفارتکار دم دبا کر بھاگ نکلے، بھارتی بدنیتی کھل کر سامنے آگئی

datetime 17  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ سی پیک میں ایران کے شامل ہونے اور افغانستان میں قیام امن کا فائدہ سب کوہوگا، یہ بھارت کیلئے ایک جھٹکا ہے۔بھارت پاکستان کو تنہا کرناچاہتا تھا ، لیکن اب خود تنہا ہو چکا ہے۔

اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ سی پیک میں ایران کی شمولیت بھارت کیلئے ایک جھٹکا ہے، بھارتی حکومت پر اپوزیشن تنقیدکر رہی ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین اور بھارت میں کشیدگی سے کئی بھارتی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے، نیپال کی پارلیمنٹ کو قراردارکے ذریعے مطالبات پیش کرنے پڑگئے ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات میں بھی پہلے جیسی گرمجوشی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کو تنہا کرنا چاہتا تھا، لیکن اب وہ خود تنہا ہو چکا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ کل بھارتی سفارتکارکلبھوشن کی کوئی بات سنے بغیرچلے گئے۔ بھارتی سفارتکار بات کرنے سے کتراتے رہے،کلبھوشن پکارتا رہا، بھارتی سفارت کار دم دبا کر بھاگ گئے۔ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ بھارت کی بدنیتی کھل کر سامنے آگئی ہے، یہ رسائی نہیں چاہتے تھے۔ انہیں شیشے پر اعتراض تھا وہ بھی ہٹا دیا۔ ہم نے یہ بھی کہا کہ ایک کے علاوہ سکیورٹی اہلکار بھی ہٹا دیتے ہیں۔ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ سکیورٹی کے پیش نظر کلبھوشن کو بالکل تنہا نہیں چھوڑ سکتے تھے، پتہ نہیں کیا کر لیتے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…