ہفتہ‬‮ ، 11 اپریل‬‮ 2026 

مبینہ جعلی لائسنس، سی اے اے کو مختلف ممالک سے توثیق کیلئے خط موصول 176 میں سےکتنےپائلٹس کے لائسنس کی توثیق کردی گئی؟جانئے

datetime 17  جولائی  2020 |

کراچی(این این آئی)پائلٹس کے مبینہ جعلی لائسنس کے معاملے پر سول ایوی ایشن(سی اے اے)کو مختلف ممالک سے توثیق کے لیے خط موصول ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ترجمان ایوی ایشن ڈویژن نے بتایاکہ 10 ممالک کی جانب سے درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

متحدہ عرب امارات، ترکی سے پائلٹس کی لائسنس کی توثیق کے لیے خط بھیجا گیا ہے۔ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق ملائیشیا، ویتنام، بحرین، ایتھوپیا، ہانگ کانگ، عمان، قطر، کویت سے بھی خط موصول ہوئے ہیں، 176 پاکستانی پائلٹس کی لائسنس کی توثیق کے لیے درخواستیں بھیجی گئی ہیں۔سول ایوی ایشن حکام کے مطابق 166 پائلٹس کے لائسنس کی پاکستان سول ایوی ایشن کی جانب سے توثیق کی گئی ہے، 10 پائلٹس کے لائسنس کی توثیق کا عمل تکنیکی وجوہات کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا۔ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق تمام باقی پائلٹس کے لائسنس کی تصدیق کا عمل اگلے ہفتے تک مکمل کرلیا جائے گا۔ایوی ایشن ڈویژن حکام کے مطابق کابینہ نے 28 پائلٹوں کا لائسنس منسوخ کردیا ہے، 76 مزید پائلٹس پر بھی ضابطے کے مطابق کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے، 158 پائلٹس کے لائسنس کے حوالے سے کارروائی جلد شروع ہوگی، وزیر ہوا بازی تمام عمل کی نگرانی ذاتی طور پر کررہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مشتبہ پائلٹس کے لائسنس کے معاملے پر وزارت ہوابازی کی جانب سے 262 پائلٹس کی فہرست جاری کی گئی تھی، جس میں پی آئی اے کے 141، ائیر بلیو کے 9 اور سرین ائیرکے 10 پائلٹس کے لائسنس مشتبہ قرار دیئے گئے تھے۔فہرست میں پالپا کے سینئر عہدیداران بشمول ترجمان پالپا کیپٹن قاسم قادربھی شامل تھے جبکہ 141کی فہرست میں وہ 17 ہواباز بھی شامل تھے جن کی پی آئی اے نے ڈیڑھ سال قبل خود نشاندہی کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…