راولپنڈی( آن لائن ) کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ نے راولپنڈی کے 3علاقے سیل کر دیئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر انوارالحق نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہو ئے بتایا کہ کہ ڈھوک کھبہ، گلستان کالونی اور رینج روڈ کے علاقے سیل کیے گئے ہیں۔راولپنڈی کے سیل کیے گئے علاقوں میں مارکیٹیں، جنرل ا سٹور اور گروسری دکانیں صبح 9 سے شام 7 تک کھلی رہیں گی۔ دودھ، دہی، مٹن اور بیف شاپس
صبح 7 سے شام 7 تک کھلی رہیں گی جب کہ میڈیکل اسٹورز اور کلینک 24گھنٹے کھلے رہیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے خبردار کیا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا جائے گا۔ علاقے سیل کرنے کا فیصلہ فیصلہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔راولپنڈی کے علاوہ لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور گجرات میں بھی سمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔