اسلام آباد( آن لائن ) ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 43 ہزار جبکہ اموات کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کر گئیں۔ چوبیس گھنٹوں میں مزید 2751 کیسز رپورٹ ہوئے ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد دو لاکھ 43 ہزار سے زائد ہوگئی۔
صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کیسز کی بے قابو ہو گئی ، تعداد ایک لاکھ 900 تک پہنچ گئی۔ ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کر گئی نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں مزید 2751 کیسز رپورٹ ہونے سے ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 43 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے مزید 75 مریض چل بسے۔ کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 85 ہزار سے زائد، کے پی کے میں 28406، اسلام آباد میں 13829، بلوچستان میں 11099، گلگت میں 1619 اور آزاد کشمیر میں ر میں 1485 ہوگئی۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1لاکھ 49 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ ایکٹو کیسزکی تعداد کم ہوکر 89 ہزار 449 تک رہ گئی چوبیس گھنٹوں میں مزید 23255 کئے گئے، اب تک 15 لاکھ چودہ ہزار سے زائد ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں ملک بھر میں کورونا کے 420 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں ۔