پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

حکومت کی کورونا وباء کیخلاف بہترین حکمت عملی معیشت ،روز گار اور انڈسٹریز کی بحالی ممکن ہو سکی

datetime 8  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن) حکومت نے بروقت اور درست اقدامات کی وجہ سے نہ صرف بہترین طبی اقدامات کئے بلکہ ساتھ ساتھ معیشت کی بحالی، روز گار،نوجوانوں اور انڈسٹری کی بحالی کے لئے ایک مربوط حکمت عملی کے تحت منصوبہ بندی اور کورونا وباء کے خطرات پر قابو پالیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومتِ پاکستان نے تمام ریسورسز کو چینلائز کیا ہے اور لاک ڈاؤن کے باوجود اْن کی دستیابی کو یقینی بنایا ہے ۔

ٹیسٹنگ صلاحیت 472 سے بڑھ کر یومیہ 60 ہزارسے زیادہ ہے،لیبارٹریز کی تعداد 2 سے 132 ہوگئی۔پاکستان اب ان چند ممالک میں شامل ہے جو اپنے ہی وینٹیلیٹر تیار کررہے ہیں۔اس وقت ملک میں کرونا کے لئے 1525 وینٹیلیٹرز مختص ہیں ،1227 نئے آکسجن بستر شامل کیے گئے ہیں،آزاد جموں و کشمیر میں 80 آکسیجن بستروں کو شامل کیا گیا ہے ، بلوچستان میں فاطمہ جناح اسپتال میں 100 بستروں کو شامل کیا گیا ہے۔ جبکہ گلگت بلتستان میں ، ہیلتھ کیئر سسٹم میں اضافی 100 آکسیجن بستروں کو شامل کیا گیا ہے۔خیبرپختونخوا میں 320 آکسیجن بستروں کو شامل کیا گیا ہے ، پنجاب میں 330 آکسیجن بستروں کو شامل کیا گیا ہے۔سندھ میں عباسی شہید ہسپتال میں 70 آکسیجن بستروں کو شامل کیا گیا ہے۔اسلام آباد میں 227 آکسیجن بستروں کو شامل کیا گیا ہے۔مصنوعی ذہانت سے سینے کے ایکسرے، نسٹ یونیورسٹی میں ٹسٹنگ کٹس، ڈیفنس سائنس و ٹیکنالوجی آرگنائزیشن، سٹریٹیجک پلان ڈویڑن کے تحت انفرادی حفاظتی سامان کی تیار ی کا آغاز ہوا۔وزارت صحت نے کوویڈ-19 مختلف شعبوں کے لیے 31 ایس او پیز جاری کئے۔We Care پروگرام کے تحت ڈاکٹرز، نرسز،پیرامیڈکس کو یہ احساس دلایا گیا کہ فرنٹ لائن سولجر کے طور پر ان کی حفاظت کے لئے انہیں ہر ممکن سہولیات مہیا کی جائیں گی۔

۰۲ ہزار فرنٹ لائن ہیلتھ وکرز کوٹریننگ دی گئی تاکہ وہ اپنا کردار بخوبی ادا کر سکیں۔حکومت نے لاک ڈاون کے دوران محنت کشوں سمیت 1 کروڑ 25 لاکھ سے زائد لوگوں کو بھوک اور تنگدستی سے تحفظ کیلئے احساس ہنگامی کیش پروگرام شروع کیاجس کے تحت اب تک 151.9 ارب روپے سے زائد کی رقم تقسیم کی گئی ہے۔بجلی کے بلوں پر 1200ارب روپے ریلیف دیا گیا۔ 65ممالک میں محصور ایک لاکھ سے زائدپاکستانیوں کو پی آئی اے اور غیر ملکی 478 پروازوں سے وطن واپس لایا گیا۔1500سے زائد ہسپتال پہلی مرتبہ ریسورس مینجمنٹ سسٹم منسلک۔ پاکستان پاک نگہبان ایپ کے تحت ہسپتال کے متعلق درست معلومات کا حصول یقینی بنایا۔

رورل سپورٹ پروگرام کے تحت کرونا سے لڑائی میں 66 اضلاع میں معاشرے کو متحرک کرنے کے ساتھ ہسپتالوں کی مدد، ڈیٹا کولیکشن اوراہم مقامات کی ڈس انفیکشن اروایس اوپیز کی نگرانی بھی کی گئی۔وزارت صنعت وپیداور مزدور احساس پروگرام کے تحت 60 لاکھ لوگوں کو 12 ہزار روپے فی کس دئیے گئے۔چھوٹا صنعت کار چھوٹا کاروبار کے تحت صارفین کی تین ماہ کی بلوں کی واپڈا کو پیشگی ادائیگی کی گئی ۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے عالمی اقتصادی جائزے کے مطابق 30 ممالک کے گروپ میں سے پاکستان واحد ملک جو ممکنہ ڈائون ٹرن کو منفی 0.4 سے 1.1 پر واپس لے آیا ہے، جبکہ پاکستان کی برآمدات جولائی 2019 سے مئی 2020 کے دوران خطے کے دیگر ممالک سے بہت بہتر رہیں۔۔طبی ماہرین، یارانِ وطن اور وہ پاکستانی جو وبا سے نمٹنے کے لئے دنیا بھر میں موجود ہیں۔ ان ماہرین کی مہارت سے فائدہ بھی اْٹھایا گیا۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…