اسلام آباد (این این آئی)امارات ائیرلائن نے مسافروں پر کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ جمع کروانے کی شرط نافذ کرکے پاکستان کے لیے اپنا فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔امارات کی سرکاری ائیرلائن ایمریٹس نے 24 جون کو پاکستان سے اپنا فلائٹ آپریشن معطل کردیا تھا۔ائیرلائن انتظامیہ کا کہنا ہے
کہ وہ 30 جون سے پاکستان کیلئے اپنا فضائی آپریشن دوبارہ شروع کر رہے ہیں مگر اب مسافروں کو سفر کرنے کے لیے اپنے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ لازمی جمع کروانی ہوگی۔ائیرلائن انتظامیہ کے مطابق مسافروں کو سفر سے قبل مستند لیبارٹری سے کورونا ٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا جس کے بعد ہی سفر کر سکیں گے۔