منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایک رات میں پٹرول 25 روپے مہنگا، حکومتی رکن قومی اسمبلی نے اپنی حکومت کیخلاف علم بغاوت بلند کر دیا ، پی ٹی آئی رہنما کے احتجاج پر حکومتی بنچزپر بیٹھے ارکان ہکا بکا رہ گئے، دھماکہ خیز اعلان

datetime 27  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومتی رکن قومی اسمبلی راجا ریاض ایک بار پھر حکومت پر برس پڑے اور کہاہے کہ ایک رات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 25 روپے بڑھا دی گئی۔ہفتہ کو قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہم بھی حکومتی رکن ہیں،الیکشن جیت کر آئے ہیں،

ہمیں ترقیاتی فنڈز نہیں مل رہے پتا نہیں فنڈز کس کو دئیے جا رہے،راجا ریاض کے احتجاج پر حکومتی بنچز ہکا بکا رہ گئے،راجا ریاض کے احتجاج کے دوران حکومتی اراکین بے بسی سے انہیں دیکھتے رہے۔پینل آف چیئر کے رکن راجہ ریاض کو چپ کرنے کی بجائے اپوزیشن رکن کو تقریری جاری رکھنے کا مشورہ دیا ۔دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا موجودہ وقت درست نہیں تھا۔ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر گفتگو نہیں ہوئی تھی اگر کابینہ میں قیمتیں بڑھانے پر گفتگو کر لی جاتی تو اچھی بات ہوتی۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا موجودہ وقت درست نہیں تھا، بجٹ اجلاس ابھی جاری ہے پاس نہیں ہوا اس لیے تھوڑا انتظار کر لیا جاتا۔ علی محمد خان نے کہا کہ قیمتیں اچانک کیوں بڑھائی گئیں اس بارے میں علم نہیں، عالمی سطح پر قیمتیں بڑھ رہی ہیں شاید اس لیے یہاں بھی بڑھائی گئیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…