منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

ظالم عموماً بزدل ہوتا ہے، ان لوگوں پر ظلم کرتا ہے جو بے بس ہوتے ہیں، تمام حالات تمام دنیا کے سامنے لے کر جاؤں گا، وزیراعظم عمران خان نے مودی کو نفسیاتی مریض قرار دیدیا

datetime 26  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرآباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 5کشمیر کا ز دنیا بھر میں اٹھ رہا تھا پوری دنیا کے میڈیا کی توجہ کشمیر کی طرف تھی کہ اچانک ایک مولا نا صاحب آزادی مارچ لے کر آگئے آزادی مارچ نے کشمیر کو نقصان پہنچایا، ہم دوبارہ 5اگست سے پہلے پوری دنیا میں مسئلہ کشمیر بھر پور طریقے سے اجا گر کریں گے، مودی عام آدمی نہیں نفسیاتی مریض ہے یہ آر ایس ایس کی پیداوار ہے،

مودی مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کی طرف جارہاہے۔وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر کے ایک روزہ دورے پر مظفر آباد پہنچنے پر ایک تقریب سے اپنے خطاب میں کیا۔وزیر اعظم نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر شدید مذمت کی اور کہا کہ میں نے دنیا کو آر ایس ایس اور ان کے مظالم سے آگاہ کیا، یہ مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کی طرف جارہے ہیں، آر ایس ایس والے ہٹلر کی نازی پارٹی کو رول ماڈل سمجھتے ہیں مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی آر ایس ایس کی پیداوار ہے، مودی نے گجرات میں بھی مسلمانوں پر ظلم کیا،خواتین سے زیادتیاں کی گئیں، بھارت کی 8 لاکھ فوج 80 لاکھ کشمیریوں پر منصوبہ بندی سے ظلم کررہی ہے، بھارت اور آر ایس ایس کی انتہا پسند مودی کی حکومت مقبوضہ کشمیر میں ظلم کررہی ہے۔ظالم عموماً بزدل ہوتا ہے، ان لوگوں پر ظلم کرتا ہے جو بے بس ہوتے ہیں،مقبوضہ کشمیر کے تمام حالات تمام دنیا کے سامنے لے کر جاؤں گا، وزیراعظم نے کہا کہ 12 لاکھ کشمیریوں کو آزاد کشمیر میں صحت کارڈ ملے گا،جو ایل او سی پر مشکل زندگی گزار رہے ہیں ان کی مدد کرنے پر فخر ہے احساس پروگرام سے ایک لاکھ 38 ہزار خاندان کو پیسے ملیں گے۔عمران خان نے کہا کہ مودی ایک عام آدمی نہیں ہے یہ آر ایس ایس کی پیداوار ہے، جو مسلمانوں کے ساتھ ہو رہا ہے وہ ہی ہٹلر نے یہودیوں کے ساتھ کیا تھا، میں نے کہا تھا میں کشمیر کا سفیر بنوں گا، میں نے دنیا کو بتایا کہ

آر ایس ایس کون ہیں۔ ہندوستان میں اصل میں مسلمانوں کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے، مودی اصل میں تباہی ہندوستان کی کر رہا ہے،یہ لوگ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو طاقت سے ڈرا رہے ہیں، ان کے ظلم سے کشمیر کی موومنٹ دوبارہ سے اوپر آجاتی ہے بھارت کے پڑھے لکھے عوام بھی سمجھ رہے ہیں کہ مودی تباہی کی طرف ملک کو لے کر جارہا ہے، بھارت خوف اور دہشت پھیلا کر ڈرانے کی کوشش کررہا ہے، بھارت اپنی اس کوشش سے کشمیریوں کو ڈرا نہیں سکتا، مقبوضہ کشمیر کے حالات تمام دنیا کے سامنے لے کر جاؤں گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر ہر ملک کے سربراہ کو آگاہ کرتا ہوں، ہم نے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں اٹھایا، پوری دنیا کی میڈیا کی توجہ تھی، کشمیر کا کاز دنیا بھر میں اٹھ رہا تھا کہ ایک صاحب آزادی مارچ لے کر آگئے، آزادی مارچ نے کشمیرکاز کو نقصان پہنچایا، ہم دوبارہ دنیا بھر میں کشمیر کا مسئلہ اٹھائیں گے۔انہو ں نے مزید کہا کہ مشکل حالات میں بھی آزاد کشمیر کا بجٹ بڑھایا ہے کم نہیں کیا، آزاد کشمیر، فاٹا، بلوچستان اور گلگت بلتستان کا بجٹ بڑھائیں گے، 5 اگست تک ہم دوبارہ سے کشمیر کا مسئلہ اٹھائیں گے میں مقبوضہ کشمیر کے مسئلے سے ہر ملک کے سر براہ کو آگاہ کر تا ہو ں مسئلہ کشمیر کے متعلق ساری دنیا کو بتائیں گے کشمیر کے حالات تمام دنیا کے سامنے لے کر جاؤں گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…