آصف زرداری کی عمر زیادہ، خطرہ ہے کوروناوائرس نہ ہوجائے،سابق صدر کے عدالت پیش نہ ہونے پر فاروق نائیک کی تاویل،آپ بھی تو پیش ہورہے ہیں، کیا آپ کو زندگی پیاری نہیں؟ جج کا آصف زرداری کے وکیل کو جواب‎

26  جون‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زر داری سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر نے کی کارروائی چھ جولائی تک موخر کر دی ۔ جمعہ کو احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے کیس کی سماعت کی ۔

دور ان سابق صدر آصف علی زرداری کی ایک دن کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی ۔ فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی عدالت پیش ہوئے انہیں کرونا وائرس ہوگیا ، آصف علی زرداری کے لیے سفر کرنا مشکل ہے، آصف علی زرداری کی عمر زیادہ ہے اس لیے خطرہ ہے انہیں کرونا وائرس نہ ہوجائے۔ جج اعظم خان نے کہاکہ آپ بھی پیش ہورہے ہیں کیا آپ کو زندگی پیاری نہیں، جب آپ پیش ہورہے ہیں تو آصف علی زرداری کو بھی بلا لیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ زیا دہ مسئلہ ہے تو آصف علی زرداری کو الگ بلا کر ان سے دستخط لے لیتے ہیں، کیا آصف علی زرداری ہسپتال میں ہیں۔ فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ ہسپتال والوں نے کہا کرونا وائرس کی وجہ سے آپ ہسپتال میں نہ رکیں ،آصف علی زرداری کراچی میں اپنے گھر میں ہیں۔ فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ پوری دنیا میں غیر معمولی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔دلائل سننے کے بعد عدالت نے آصف زرداری اور دیگر پر فرد جرم کی کارروائی چھ جولائی تک موخر کر دی ۔عدالت نے آصف زرداری پر بھی ویڈیو لنک سے فرد جرم کا فیصلہ کیا۔ عدالت نے نیب کو آصف زرداری سمیت کراچی موجود تمام ملزمان کے لئے ویڈیو لنک کا انتظام کرنے کا حکم دیا اور کیس کی سماعت 6 جولائی تک ملتوی کردی ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…