اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

سوئس بینکوں میں پاکستانی شہریوں کی رکھی گئی دولت میں حیران کن حد تک کمی ،سوئس نیشنل بینک کی سالانہ رپورٹ میں اہم انکشافات

datetime 26  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سوئس بینکوں میں پاکستانی شہریوں کی رکھی گئی دولت 2019ء میں مزید53فیصد گرکر377ملین ڈالر تک رہ گئی۔سوئٹزر لینڈ دولت چھپانے کیلئے پاکستانیوں کاپسندیدہ ٹھکانہ نہیں رہا۔ سوئس نیشنل بینک کی سالانہ رپورٹ کے مطابق یہاں کے بینکوں میں پاکستانی شہریوں کی رکھی گئی دولت 2019ء میں مزید53فیصد گرکر377ملین ڈالر تک رہ گئی۔واضح رہے سابق وزیراعظم شاہ خاقان عباسی اورموجودہ وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے دو ایمنسٹی سکیموں کے

باوجود پاکستان اس کا فائدہ نہیں اٹھا پایا۔اقتصادی تعاون اورترقی کی تنظیم کی طرف سے معلومات کے تبادلے میں پکڑے جانے کے باوجود قریباً 200 پاکستانیوں کوان اسکیموں کی بدولت کالا دھن سفید کرنے کی اجازت دی گئی۔ ایف بی آرکا کمزورانتظامی ڈھانچہ بھی ان معلومات سے فائدہ نہ اٹھانے کی وجہ بنا۔گذشتہ برس 377ملین ڈالررہنے والی رقم 2018 ء میں 725.2 ملین ڈالر تھی۔پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کے اثاثے کم ہونے کا یہ مسلسل چوتھا سال ہے جو 2015ء میں ڈیڑھ ارب ڈالرتھے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…