بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ایس ایچ او بنانے سے پہلے ٹیسٹ کیا کریں کہ ذہنی توازن ٹھیک ہے یا نہیں پشاور ہائیکورٹ نے پولیس کا شہری کو برہنہ کرکے مارنےکا نوٹس لے لیا آئی جی نے ایس ایچ او اور پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا

datetime 25  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)پشاور ہائیکورٹ نے پولیس کا شہری کو برہنہ کرکےمارنے کا نوٹس لے لیا۔آئی جی پی خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ اور سی سی پی او کو عدالت میں پیش کیا گیا، جسٹس قیصر رشید نے آئی جی پی سے سوال کیا کہ آئی جی صاحب یہ ہو کیا رہا ہے، پولیس کس سمت جا رہی ہے؟

جسٹس قیصر رشید نے کہا کہ پولیس کی تاریخ قربانیوں سے بھری ہے، دوسری طرف ایسے واقعات ہور ہے ہیں، اس واقعے نے معاشرے کے بنیادوں کو ہلا کررکھ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس واقعہ نے لوگوں کو صدمے میں ڈال دیا ہے، کچھ کالی بھیڑیوں کی وجہ سے پورا ڈیپارٹمنٹ بدنام ہوا ہے۔ جسٹس قیصر رشید نے کہا کہ آپ لوگوں نے ابنارمل لوگوں کو ایس ایچ او بنایا ہے، ایس ایچ او کی بڑی ذمہ داری ہوتی ہے۔جسٹس قیصر رشید کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او بنانے سے پہلے ٹیسٹ کیا کریں کہ ذہنی توازن ٹھیک ہے یا نہیں، انکوائری کریں،ایسا نہ ہو کہ انکوائری میں اپنے بندوں کو کلین چٹ دیں۔انہوں نے ہدایت کی ہے کہ اس واقعے میں ملوث لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کریں۔دوسری جانب آئی جی ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے کہا کہ گزشتہ روز افسوسناک واقعہ پیش آیا، ایس ایچ او اور پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی آپریشن کا بھی اس واقعے میں کردار تھا، اْن کو بھی ہٹادیا ہے۔ اس پر عدالت نے کہا کہ انکوائری کریں، کسی کو مت چھوڑیں اور واقعہ میں جو بھی ملوث ہوں ان کو سخت سزا دیں۔عدالت نے کہا کہ اْمید ہے آپ اس واقعے کے کرداروں کو منطقی انجام پہنچائیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…