اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے متنازعہ انٹرویو کے بعد حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے اندر سے بھی آوازیں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں ، پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ فواد چوہدریاختلاف اور غیر ذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کرتے ہیں، یہ کسی جگہ ٹک کر نہیں بیٹھ سکتے۔ان کا کہنا تھا کہ جن لیڈرز کا انہوں نے نام لیا وہ عمران خان کی قیادت میں متحد اور متفق ہیں۔
فیاض الحسن چوہان نے فواہد چوہدری سے مطالبہ کیا کہ عمران خان ٹیم بنانے میں ناکام ہے تو آپ استعفیٰ دے دیں، میں عمران خان کے علاوہ کسی لیڈرشپ کو کوئی نہیں مانتا۔یاد رہے ایک حالیہ انٹرویو میں فواد چوہدری نے جہانگیر ترین اور اسد عمر کے درمیان رسہ کشی کا انکشاف کیا اور بتایا کہ اسد عمر کی وزارت جانےکے پیچھے کس کا ہاتھ تھا، پہلے جہانگیر ترین نے اسد عمر کو نکلوایا اور پھر اسد عمر نے جہانگیر ترین کی چھٹی کرادی۔