اسلام آباد(این این آئی)ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان مزید 105افراد کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوگئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 3965ہوگئی جبکہ ملک میں کورونا وائرس کے مزید 3946 مریض سامنے آگئے اور اس طرح ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 1 لاکھ 85 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
اب تک کرونا سے متاثرہ 73 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ منگل کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن نے کورونا وائرس کے تازہ اعدادو شمار جاری کر دئیے جس کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے مزید 105 مریض جاں بحق ہوئے ،ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 3695 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق اب تک کرونا سے متاثرہ 73 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ این سی اوسی کے مطابق کرونا کے سب سے زیادہ کیسز سندھ میں 71 ہزار سے تجاوز کر گئے ، پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد68 ہزار 308 ہوگئی، خیبرپختونخوا میں کرونا کیسز کی تعداد 22 ہزار 633 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق بلوچستان میں9 ہزار 587، اسلام آباد میں کرونا مریضوں کی تعداد 11 ہزار 219 ہوگئی ،گلگت بلتستان میں 1 ہزار 1326 اور آزاد کشمیر میں کرونا کیسز کی تعداد 869 ہوگئی، چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 24 ہزار پانچ سو سے زائد ٹیسٹ کیے گئے۔این سی او سی کے مطا ق ملک میں ابتک 11 لاکھ 26 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، ملک بھر میں کورونا کے 565 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، آزاد کشمیر اور گلگت میں کورونا کا کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں۔ این سی اوسی کے مطابق پنجاب میں کورونا سے اموات کی تعداد 15 سو کے قریب پہنچ گئی، سندھ میں ابتک کورونا سے اموات 11 سو سے تجاوز کر گئیں، خیبر پختونخواہ میں کورونا کے 843 مریض دم توڑ چکے ہیں،بلوچستان میں 104 اسلام آباد میں کورونا سے 106 اموات ریکارڈ ہوئیں ،گلگت میں 22 اور آزاد کشمیر میں 22 اموات ریکارڈ ہوئیں ۔