پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

کراچی طیارہ حادثہ، کسے ذمہ دار ٹھہرا یا گیا؟ عبوری تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم آفس کے حوالے،تہلکہ خیز انکشافات

datetime 22  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) کراچی طیارہ حادثہ سے متعلق عبوری تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم آفس اور وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور کے حوالے کردی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ بورڈ کے صدر عثمان غنی نے بھجوائی ہے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس رپورٹ میں انہوں نے طیارے کے کاک پٹ کرو اور ایئر ٹریفک کنٹرولر کو حادثے کا ذمہ دار قرار دیا ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ حادثے کی روک تھام میں مہنگے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کا طریقہ کار بھی ناکام رہا ہے طیارہ حادثے میں پی آئی اے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی دونوں کو برابر کا ذمہ دار قرار دیاگیا ہے ساتھ ہی ساتھ حادثے کی وجوہات میں کسی فنی خرابی کو خارج ازامکان قرار نہیں دیاگیا تاہم حادثے کے شکار طیارے کے آلات اور سسٹم کی جانچ کا کام اب بھی جاری ہے پی آئی اے کی ایئر بس A230 جو 22مئی کو کراچی ائرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگئی تھی جس میں عملے سمیت طیارے میں سوار 99 افراد میں سے 97جاں بحق ہوگئے تھے اور پنجاب بینک کے صدر مسعود ظفر سمیت دو مسافر زندہ بچ گئے تھے بائیس جون کو طیارہ حادثے کی ابتدائی رپورٹ جاری کرنے کا حکومت کی جانب سے اعلان کیاگیا تھا اور پیر کو یہ رپورٹ متعلقہ حکام کے حوالے کردی گئی ہے ۔ وزیراعظم کوجلد اس پر بریفنگ بھی دی جائیگی۔ اس رپورٹ میں طیارے کے ڈیٹا فلائیٹ ریکارڈر ، کاک پٹ وائس ریکارڈر سے ملنے والی معلومات بھی شامل ہیں اس کے ساتھ ساتھ طیارے کی لاہورسے کراچی پرواز کے دوران ایئر ٹریفک کنٹرول سے حاصل ریکارڈ کو بھی رپورٹ کا حصہ بنایاگیا ہے.

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…