پاکستان میں کورونا وائرس کیسز اور اموات میں واضح کمی نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرنے تفصیلات جاری کردیں

22  جون‬‮  2020

اسلام آباد( آن لائن) ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سبب مزید 89 اموات کے ساتھ مجموعی تعداد 3 ہزار 590 ہو گئیں،ملک بھر سے کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 471 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 81 ہزار 88 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 89 اموات ہوئیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں 4,471 نئے کیسز سامنے آئے، ملک بھر میں 181,088 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 3,590 ہو گئی ہے۔پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے کرونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار کچھ یوں ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں 10 لاکھ آبادی میں اموات کی شرح 15 سے بھی بڑھ کر 16 فی صد ہو چکی ہے، جب کہ 10 لاکھ آبادی میں کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 820 ہو گئی۔ کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹس کی شرح 10 لاکھ آبادی میں 4,993 ہے۔ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 6 ہزار 40 ہے، جب کہ اب تک 71,458 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سب زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 1,435 ہے، اس کے بعد سندھ میں 1,089 اموات، خیبر پختون خوا میں 821 اموات، بلوچستان میں 102، اسلام آباد میں 101، گلگت بلتستان میں 22 اموات جب کہ آزاد کشمیر میں 20 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 69,628 ہو گئی۔

پنجاب میں 66,943 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 21,997، اسلام آباد میں 10,912 ہو گئی، بلوچستان میں 9,475، گلگت بلتستان میں 1,288 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 845 ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 30 ہزار 520 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 11 لاکھ 2 ہزار 162 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ سندھ میں 36,278 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، پنجاب میں 19,100 مریض، خیبر پختون خوا میں 6,536 مریض، اسلام آباد میں 4,681، بلوچستان میں 3,650 مریض، گلگت بلتستان میں 865 مریض، جب کہ آزاد جموں و کشمیر میں 348 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…