منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان میں جولائی اور اگست تک کورونا مریضوں کی تعداد 35 لاکھ ہونے کا خدشہ،طبی ماہرین نے خبر دار کردیا

datetime 22  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے اگر کورونا کو روکنے کے لیے مؤثر حکمت عملی نہ اختیار کی تو جولائی اور اگست میں متاثرین کی تعداد 35 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔طبی ماہرین نے خدشہ ظاہر کردیا۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن لاہور کے صدر پروفیسر اشرف نظامی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کورونا کی صورتحال آئندہ مہینے مزید خطرناک ہو سکتی ہے۔جب کہ وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسرڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا سے متاثرہ ایک مریض 3 افراد میں وائرس منتقل کرنے کا باعث بن رہا ہے۔علاوہ ازیں گرینڈ ہیلتھ الائنس کے چیئرمین ڈاکٹر سلمان حسیب نے دعویٰ کیا ہے کہ 50 فیصد ہیلتھ پروفیشنلز کورونا سے متاثر ہیں اور ہسپتالوں میں جگہ کی کمی ہے جب کہ اموات 4 گنا تک بڑھ سکتی ہیں۔محققین کا دعویٰ ہے کہ بہت بڑی تعداد ایسے لوگوں کی ہے جو کورونا سے متاثر ہیں لیکن ان کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں 68 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جب کہ ایک ہزار 407 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ صرف لاہور میں 33 ہزار 811 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے جب کہ 545 مریض جاں بحق ہوئے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…