پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

بیت اللہ اور مسجد نبویؐ میں نمازِ کسوف کی ادائیگی ، شہری رب کے حضور گڑ گڑا کر اپنے گناہوں کی معافی مانگتے رہے

datetime 21  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض ،لاہور ( آن لائن )سعودی عرب میں سورج گرہن لگنے کے ساتھ ہی مکہ مکرمہ میں بیت اللّٰہ میں نمازِ کسوف ادا کی گئی۔سعودی عرب میں سورج گرہن کے موقع پر بیت اللہ ، مسجد نبویؐ اور مملکت کے تمام شہروں کی مساجد میں نمازِکسوف کی ادائیگی کی گئی۔

نمازِ کسوف کی ادائیگی کے دوران بیت اللہ ، مسجد نبوی اور دیگر مساجد میں کورونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھا گیا۔ لوگوں نے اس موقع پر اپنے رب کے حضور گڑ گڑا کر معافی مانگی اور توبہ و استغفار کی۔سورج گرہن سعودی عرب کے علاوہ پاکستان سمیت افریقہ اور ایشیاء کے کئی ممالک میں دیکھا گیا۔دریں اثنا لاہور میں سورج گرہن کے دوران جامع مسجد منصورہ، جامع مسجد پنجاب یونیورسٹی سمیت شہر کی مختلف چھوٹی بڑی مساجد میں نمازِ کسوف ادا کی گئی۔اس موقع پر گناہوں کی مغفرت اور توبہ کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔لاہور میں سورج گرہن کے دوران جماعتِ اسلامی کے مرکز منصورہ کی جامع مسجد میں شیخ القرآن مولانا عبدالمالک نے نمازِ کسوف پڑھائی۔ امیر جماعتِ اسلامی سینیٹر سراج الحق، حافظ محمد ادریس اور حافظ ساجد سمیت شہریوں کی بڑی تعدا دموجود تھی۔نماز کے بعد گناہوں کی مغفرت اور توبہ کے لیے دعائیں کی گئیں۔اس موقع پر امیرِ جماعتِ اسلامی سینیٹر سراج الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چاند اور سورج گرہن اللّٰہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حضوراکرم ؐنے سورج اور چاند گرہن کے موقع پر نمازِ کسوف ادا کی، سورج گرہن کے موقع پر اللّٰہ تعالیٰ سے توبہ و استغفار کرنا چاہیے۔امیرِ جماعتِ اسلامی سنیٹر سراج الحق نے اس موقع پر تلقین کی کہ جب تک سورج گرہن رہتا ہے گھروں میں کلام پاک کی تلاوت کی جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



غزوہ ہند


بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…