ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

سرحد پر مسلسل گولہ باری ، پاکستان کے صبر کا پیمانہ لبریز،بھارت کو اگلے ہی دن دندان شکن جواب دیدیا

datetime 18  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد ( آن لائن )پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ پر بھارت سے شدید احتجاج کیا ہے ،بھارتی ناظم الامور گوراہلوالیاکو دفتر خارجہ میں طلب کر کے احتجاجی مراسلہ تھما دیا گیا ۔بھارت مسلسل شہری آبادی پر فائرنگ اور گولہ باری کر کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

ان حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹائی جا سکتی ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 17جون کو بھارتی افواج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے باگسر اور نکیال سیکٹر میں شہر ی آباد ی کو نشانہ بنا یا جس میں بھارتی افواج کی بلااشتعال فائر نگ سے رتہ جبر اور لیوانہ ک 4معصوم شہری شہید اور 1شدید زخمی ہو گیا ، بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں میں 27سالہ رزیم، 25سالہ تہذیب،13سالہ علی معروف، اور 60سالہ رشید ہ بی بی شامل ہیںجبکہ 61سالہ محمد حسین شدید زخمی ہو ا ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق رواں برس بھارت نے فائربندی انتظام 1410 مرتبہ خلاف ورزیا ں کیں ۔ بھارتی اشتعال انگیزیوں میں 12معصوم شہری شہید جبکہ 102زخمی ہو ئے ۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت ان حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا نتہے شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین، اور اقدار کے منافی ہے ۔ بھارت اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائے اور اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن کو لائن آف کنٹرول پر کام کر نے دیا جائے ۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…