اسلام آباد (این این آئی)ملک میں مہلک وائرس کے کیسز کی تعداد ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے تجاوز کر گئی چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے مزید 5358 کیسز رپورٹ ہوئے۔چوبیس گھنٹوں میں وبا نے مزید 118 زندگیوں کے چراغ گل کردیے ملک بھر میں اموات کی تعداد 3093 ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا کے مزید 5358 کیسز رپورٹ ہو ئے ہیں ۔ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ ساٹھ ہزار ایک سو اٹھارہ ہو گئی۔چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے مزید 118 مریض چل بسے۔ کورونا سے اموات کی تعداد 3093 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کورونا کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز سب سے زیادہ 60 ہزار سے تجاوز کر گئے۔ سندھ میں 59983 ، خیبر پختونخواہ میں 19613، بلوچستان میں 8794، اسلام آباد میں 9637، گلگت میں 1213 اور آزاد کشمیر میں 740 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا سے اموات کی تعداد بارہ سو سے تجاوز کر گئی ، سندھ میں 916، خیبر پختونخواہ میں 755 ، بلوچستان میں 93 ، اسلام آباد میں 94 اور گلگت میں 18 اموات ریکارڈ ہوچکی ہیں۔ این سی او سی کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں ابتک کے سب سے زیادہ 31500 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے، ملک بھر میں ابتک ساڑھے 9 لاکھ 82 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ ملک میں کورونا کے متاثرہ 59215 مریض صحتیاب ہوگئے۔