راولپنڈی (آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کورکمانڈر کانفرنس بدھ کو جی ایچ کیو میں منعقد ہوئی۔کانفرنس میں قومی و علاقائی سلامتی صورتحال سے متعلق بریف کیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک بھر میں پرتشدد واقعات میں کمی،جاری افغان مفاہمتی عمل میں مسلسل مثبت پیش رفت کے ساتھ ساتھ مغربی سرحد پر صورتحال معمول پر آنے کے حوالے سے اظہار اطمینان کیا
اور قومی اداروں کے ذریعے صورتحال معمول پر آنے کے عمل کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیاگیا۔کانفرنس میں بھارتی جارحیت اوراشتعال انگیزیوں پربھی تفصیلی بات چیت کی گئی اور شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بھارت کے مذموم عزائم کو ناکام بنا تے رہیں گے اور مقبوضہ کشمیر میں معصوم شہریوں پر بھارتی ظلم و ستم کے ساتھ ساتھ بھارت کی دہشت گردتنظیموں کی کھلم کھلاحمایت کو بے نقاب کیا جائیگا۔ کورکمانڈرز کانفرنس میں ملک میں کوو ڈ19 وباء، ٹڈی دل کے خطرے اور پولیو مہم میں پاک فوج کی جانب سے حکومت کے ساتھ جاری تعاون کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیاگیا اور قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے حکومت کی مددجاری رکھنے کے عزم کااظہار کیا اور دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے اس میں بہتری لانے کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ کانفرنس کے شرکاء نے اتفا ق کیا کہ کووڈ 19 کیخلاف قومی حکمت عملی کے تحت نمٹا جاسکتا ہے بنیادی احتیاطی تدابیر اور ڈسپلن پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ہر ایک شہری کو انفرادی طور پر اس کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے کردارادا کرنا ہوگا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک بھر میں پرتشدد واقعات میں کمی،جاری افغان مفاہمتی عمل میں مسلسل مثبت پیش رفت کے ساتھ ساتھ مغربی سرحد پر صورتحال معمول پر آنے کے حوالے سے اظہار اطمینان کیا اور قومی اداروں کے ذریعے صورتحال معمول پر آنے کے عمل کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیاگیا۔