اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

لاہور میں کرونا کی وبا تشویشناک صورتحال اختیار کرگئی، ایک ہی دن میں 50 افراد جاں بحق،کوئی بھی مریض صحتیاب نہ ہوا،ہسپتالوں میں بھی جگہ کم پڑگئی‎

datetime 15  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی دارالحکومت لاہور میں کرونا کی وبا تشویشناک صورتحال اختیار کرگئی۔ ایک ہی دن میں 50 افراد کورونا سے جاں بحق،نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں کرونا کی وبا انتہائی تشویشناک صورتحال اختیار کرگئی ہے، لاہور شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

گزشتہ روز پنجاب میں 1537 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 62 افراد جاں بحق ہوئے جن میں سے 50 کا تعلق لاہور سے تھا جبکہ پنجاب میں کرونا کا ایک مریض بھی صحت یاب نہ ہوا جو انتہائی تشویشناک بات ہے۔دوسری جانب لاہور کے ہسپتالوں میں آئی سی یو اور ایچ ڈی یونٹس بھر گئے۔ کرونا کے باعث تشویشناک حالت کیلئے جگہ ختم ہوگئی۔کرونا سے متاثرہ مریضوں کو سرکاری ہسپتالوں سے دیگر ہسپتالوں میں ریفر کیا جانے لگا ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سروسز، جناح، جنرل ہسپتال اور کوٹ خواجہ سعید میں آئی سی یو ڈیپارٹمنٹس بھرگئے۔ میو ہسپتال میں سات، پی کے ایل آئی اور گنگارام میں ایک ایک آئی سی یو دستیاب ہے۔ہائی ڈیپنڈینسی یونٹس کی حالت بھی ابتر ہے۔ جناح، جنرل اور پی کے ایل آئی کے ایچ ڈی یونٹس بھرچکے ہیں۔ کہیں نوے فیصد تو کہیں چھیاسی فیصد تشویشناک حالت میں مریض موجود ہیں۔ دس فیصد جگہ دستیاب ہے تاہم ہسپتالوں سے تشویشناک حالت والے مریضوں کو نجی اور دیگر ہسپتالوں میں ریفر کیا جارہا ہے۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں 970لوگوں کی ہلاکتوں کے ذمہ دار عمران خان،عثمان بزدار اور یاسمین راشد ہیں۔تین ماہ بعد پنجاب کی وزیرصحت کو علاقے سیل کرنے کا خیال آیا ہے۔

یاسمین راشد صاحبہ آپ کا لاک ڈاون اور سمارٹ لاک ایک ہزار کے قریب پنجاب کے لوگوں کی جانیں لے چکا ہے۔لاہور کا کوئی ہسپتال کسی بھی مریض کا علاج کرنے کو تیار نہیں۔ہسپتالوں کی انتظامیہ لوگوں کو جگہ نہ ہونے کا کہہ کر داخلے کی اجازت نہیں دی رہی ہیں۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا یاسمین راشد کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا یاسمین راشد صاحبہ ایس او پیز پر اپوزیشن نے نہیں حکومت نے عملدرآمد کرانا ہے۔

ٹیسٹنگ کی تعداد کم کرکے آپ کورونا کیسز چھپانے کی کوشش کررہی ہیں۔لاہور سے تین مرتبہ الیکشن ہارنے والی خاتون آج لاہور کو سب سے بڑا مسئلہ قراردے رہی ہے۔دو ماہ قبل یاسمین راشد کہتی رہی ہر شہری کیلئے ماسک پہننا لازمی نہیں۔آج پنجاب حکومت ماسک نہ پہننے پر لوگوں کے چالان کررہی ہے۔نالائق حکمرانوں کو غلطی کی نشاندہی پر ہی ہوش آتا ہے۔پاکستان کا وزیراعظم کہتا ہے کورونا پچاس سے زائد کے عمر کے لوگوں کو ہوتا ہے ہمیں شکر ادا کرنا چاہیے۔جس وزیراعظم کی یہ سوچ ہو اس کا ویژن کیا ہوگا؟ورلڈ بینک نے اپنی حالیہ رپورٹ میں آپ کی حکومت کی نالائقی سے پردہ اٹھادیا ہے۔ورلڈ بینک نے پاکستان میں کم ٹیسٹنگ کی نشاندہی کی ہے۔ورلڈ بینک نے کہا پاکستان میں کم ٹیسٹنگ کے باوجود روزانہ کے اعدادوشمار آبادی کے حساب برطانیہ کے برابر ہیں۔کم ٹیسٹنگ کے باوجود کورونا کیسز جرمنی سے 6گنا زیادہ ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…