اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب نے تاریخ میں پہلی بار حج نہ کروانے پر غور شروع کردیا خدانخواستہ اگر حج نہ ہوا تو یہ اسلامی تاریخ میں اس نوعیت کا پہلا یا دوسرا نہیں بلکہ کتنا واقعہ ہو گا ؟ رپورٹ میں افسوسناک انکشاف

datetime 12  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں حج نہ کروانے پر غور و فکر شروع کر دی ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے گلف نیوز نے برطانوی نشریاتی ادارے فنانشل ٹائمز کا حوالے دیا اور کہا ہے کہ سعودی اعلیٰ حکام نے رواں برس کرونا وائرس جیسی مہلک وباء کے پھیل جانے کی وجہ سے حج کے حوالے سے غور و فکر شروع کر دی ہے کہ اس سال حج نہ کروایا جائے۔ فنانشل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں

دعویٰ کیا ہے کہ سعودی وزارت حج و عمرہ کے ایک افسر نے بتایا ہے دنیا میں کرونا وائرس وبائی شکل اختیار کر چکا ہے جس بعد یہ خدشہ ہے کہ اس سال امسال حج کی ادائیگی ممکن نہ ہو اور اس حوالے سے اعلی حکام نے غور بھی شروع کر دی ہے ۔ ایک اور معروف جریدے مڈل ایسٹ آئیر کی پورٹ کے مطابق اگر رواں برس کرونا وائرس کی وجہ سے 2020ء میں خدانخواستہ حج کی ادائیگی نہیں ہوتی تو یہ اسلامی تاریخ میں اس نوعیت کا پہلا یا دوسرا نہیں بلکہ 40 واں واقعہ ہو گا۔ 865ء میں عباسی خلافت کے مخالف اسماعیل بن یوسف السفاک نے مکہ مکرمہ کے تقدس کو نظر انداز کرتے ہوئے عرفات کی پہاڑیوں پر موجود حاجیوں پر حملہ کر دیا تھا جس کے نتیجے میں کئی حاجی شہید ہو گئے تھے، جس کی وجہ سے حج ملتوی کرنا پڑا تھا۔رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی ریاست 1932 میں معرض وجود میں آئی، اس دوران اب تک حج کی ادائیگی میں خلل واقع نہیں ہوا۔ اور اگر اس سال حج نہ ہوا تو یہ موجودہ سعودی عرب میں پہلی بار ہو گا تا ہم سعودی عرب کے وجود میں آنے سے چند سال قبل 1917-18 میں دنیا میں عالمی طور پر سپینش فلو کی وبا پھیلی تھی جس کی وجہ سے 5 کروڑ افراد ہلاک ہو گئے تھے، لیکن اسوقت حج کی ادائیگی کی گئی تھی۔پاکستان کے ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ وزیر مذہبی امور نے سعودی وزیر حج سے رابطہ بھی کر لیا ہے،سعودی وزیر حج نے یقین دلایا ہے اگر ممکن ہو سکا تو حج ضرور ہو گا،سعودی حکام حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں، مشاورت جاری ہے،

موضوعات:



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…