اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیس)کراچی میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ تیزی اختیار کر گیااور صورتحال انتہائی تشویشناک ہو چکی ہے جس کی وجہ سے سندھ کے کئی اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز نے ماسک کے لازمی استعمال اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کے احکامات جاری کیے۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق
کراچی کے ضلع ملیر سمیت صوبے میں گھوٹکی سمیت کئی اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اختیارات کے تحت پابندیوں کانوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ،جاری حکماناے کے مطابق ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا۔ماسک استعمال نہ کرنے پر جرمانہ اور گرفتار بھی کیا جائے گا ۔