ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

3دنوں میں پٹرول کی صورتحال بہتر وفاقی وزیر عمر ایوب نے خوشخبری سنا دی

datetime 11  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر پیٹرولیم عمر ایوب نے دعویٰ کیا ہےکہ آئندہ تین روز میں ملک میں پیٹرول کی صورتحال بہتر ہوجائے گی۔پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ جو ذخیرہ اندوزی کررہا ہے اس کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔

یہ مافیا عوام تک ثمرات پہنچنے نہیں دے رہی اور اس مافیا کے خلاف پہلی دفعہ کارروائی ہو رہی ہے۔وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ اگلے تین دن میں صورت حال بہتر ہوجائے گی، ابھی بھی کارروائی کی جارہی ہے اور پیٹرول کے ذخائر پکڑ کر مقدمات درج کئے گئے ہیں،عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی مانگ 30 فیصد زیادہ ہے۔دوسری جانب وفاقی کابینہ کے فیصلے پر آئل اینڈ گیس ریگولیٹر اتھارٹی ( اوگرا ) جاگ گئی اور پٹرولیم مصنوعات کی بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون شروع کردیا ، صوبوں میں اوگرا کے نمائندوں کے ساتھ سول ڈیفنس کے افسران نے پٹرول پمپس اور آئل ڈپو کادورہ کیا جہاں پر پٹرول کی دستیابی اور قلت کی وجوہات کا جائزہ لیاگیا ۔ ڈی جی آئل کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی نے کراچی کے ماڑی ٹرمینلز کا دورہ کیا ۔ ذرائع کے مطابق یہ انکشاف ہوا کہ ہیسکول ، گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ ذخیرہ اندوزی میں ملوث ہے جس پر خصوصی کمیٹی نے دونوں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے سی اوز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی سفارش کردی جبکہ ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کے ثبوت بھی وزارت پٹرولیم کو فراہم کردیئے گئے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…