منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کرونا سے پاکستان میں ہر گھنٹے میں 4لو گوں کی موت صورت حال خطرناک اور تشویش ناک شکل اختیار کر گئی

datetime 10  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث ملک میں ہر گھنٹے میں 4 لوگ مر رہے ہیں۔نجی ٹی رپورٹ کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر جاوید اکرم نےکہا کہ اس وقت ملک میں کورونا وائرس کی صورتِ حال خطرناک اور تشویش ناک ہے، گزشتہ روز 100 افراد کورونا وائرس کے باعث ایک دن میں انتقال کرگئے

جو سیاہ دن ہے، لوگوں کی زندگیاں بچانا اور زندگی کو نارمل کرنا ہمارا مقصد ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس پھیپھڑوں میں جنگ برپا کر دیتا ہے جس سے سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے اور 100 لوگوں کو وائرس ہو تو ان میں سے 30 لوگوں کو علامات ظاہر نہیں ہوتیں جس سے انہیں وائرس کا پتا ہی نہیں ہوا۔ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد کورونا پیسیو امیونائزیشن ہے، پلازمہ کے لیے اینٹی باڈیز کا ٹیسٹ کر رہے ہیں، 100 میں سے 5 فیصد لوگوں کو اسپتال جانا پڑے گا اور انہیں وینٹی لیٹر بھی لگ سکتا ہے، وینٹی لیٹر دو دھاری تلوار ہے لیکن اس کا نقصان زیادہ ہے، وینٹی لیٹر سے پھیپھڑوں کو نقصان ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔انہوں نےمزید کہا کہ پاکستان میں وینٹی لیٹرز سے کورونا وائرس کے مریضوں کی 99 فیصد اموات ہو رہی ہیں، ایک شخص کا انتقال ہوتا ہے تو پورے آئی سی یو والے پریشان ہو جاتے ہیں، 65 فیصد طبی عملے کی خواتین پر ان کے خاندان کی طرف سے کام نہ کرنے کا پریشر ہے۔دوسری جانب ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی نے پیسیوامیونائزیشن سے کورونا کے علاج کے لیے لوگوں سے پلازمہ عطیہ کرنےکی اپیل کی ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…