اسلام آباد ( آن لائن ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورونا وائرس کی وجہ سے طلباء کو ایک بڑا ریلیف دے دیااورتمام آرمی پبلک سکولز و کالجز کے طلباء کی فیس میں 20فیصد کمی کردی ہے ۔ آرمی چیف کے احکامات پر متعلقہ پبلک سکولز و کالجز کی انتظامیہ نے اپریل اور مئی کی فیسوں میں مجموعی طور پر طلباء کو چالیس فیصد کا ریلیف دیا ہے جس پر طلباء اور ان کے والدین نے جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے کورونا وائرس کی وجہ سے سکولوں کی بندش کی بناء پر یہ اہم فیصلہ کیا ہے اور جن طلباء یا ان کے والدین نے اپریل اورمئی کی پوری فیس جمع کرائی تھی جون کی فیس میں 40فیصد کی مجموعی رعایت دی گئی ہے جب تک سکولز نہیں کھلتے اس وقت تک بیس فیصد ماہانہ کمی کی جائے گی تاکہ والدین کو اپنے بچوں کی فیس کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔